Sunday, 20 November 2016

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2016-11-20

بھارتی فوج کی کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بہن بھائیوں سمیت 4 بچے شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے ... مزید پڑھیں

ڈی پورٹ کئے جانے والے ترک اساتذہ کیلئے پاکستانی والدین نے ایسی قربانی دیدی کہ جاتے جاتے ترک باشندے زار و قطار رو پڑے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پاک، ترک سکولوں کے اساتذہ کو ملک بدری کا حکم دے دیا ہے اور جلد ہی اساتذہ وطن واپس لوٹ جائیں گے لیکن کوئٹہ میں موجود ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے پاک، ترک دوستی کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی ہے جو کہیں دیکھنے میں نہیں آتی۔ ترک صدر کی ... مزید پڑھیں

شریف خاندان کو ثبوت پیش کرنے ہیں ،قطر ی شہزادے سے 10سوال کریں گے تو اس کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی :اعتزاز احسن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ثبوت حامد خان کو نہیں شریف خاندان کو پیش کرنے ہیں ،قطری شہزادے سے 10سوال کریں گے تو اس کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی ،سپریم کورٹ میں جو پیمانہ یوسف رضا گیلانی پر لاگو ہوا وہ ہی پیمانہ نواز شریف پر بھی لاگو ... مزید پڑھیں

بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں ڈھیر ہوگیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب مسلسل پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اب ایک بار پھر بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی حدود میں گھس آیا جسے پاک فوج نے مار گرایاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر پر کنٹرول لائن کو عبور کرتے ہوئے 60میٹر ... مزید پڑھیں

سچ نے جھوٹ کو ہمیشہ شکست دی، عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے اب خود تقسیم ہو چکے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سچی سیاست نے جھوٹ اور الزام کی منفی سیاست کوہرموقع پر شکست دی ہے اور عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں۔ شریف خاندان کو ثبوت پیش کرنے ہیں ،قطر ی شہزادے سے 10سوال کریں گے تو اس کی ٹانگیں ... مزید پڑھیں

حکومت نے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو نایاب پرندے 'ہوبارا'کے شکار کیلئے اجازت نامہ جاری کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’ہوبارا بسٹرڈ‘ کے شکار کے لیے قطری شہزادے حماد بن جاسم جابر الثانی سمیت دیگر افراد کو خصوصی اجازت نامے جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق حال میں قطری شہزادے کا تذکرہ سپریم کورٹ میں ہونے والی پاناما گیٹ کیس کی ... مزید پڑھیں

مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ،قومی ٹیم کے کپتان اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ وطن واپس روانہ

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کوسسر کے انتقال کی افسوسناک خبر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ملی جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ او ر بیٹی کو لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ مصباح ... مزید پڑھیں

چہلم شہدائے کربلا، سندھ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک)چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سروس12 بجے دن سے رات10 بجے تک بند رہے گی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شہدائے کربلا ... مزید پڑھیں

جسٹس امیر ہانی مسلم اور نہال ہاشمی کی ملاقات کی جھوٹی خبر چلانے والے نجی ٹی وی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمی نے مسلم لیگی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی اور جسٹس امیر ہانی مسلم کی ملاقات کی جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ  کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کے مطابق سپریم کورٹ نے جسٹس امیر ہانی مسلم اور ... مزید پڑھیں

ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ٹکرا گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ٹکرا گئے جس سے ایک جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پرپی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے زمین پر ٹکرا گئے۔ جب دونوں طیاروں کی ٹکر ہوئی تو ایک طیارہ واشنگ بے جا رہا تھا جبکہ دوسرا وہاں ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔