Monday, 26 February 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-02-26

احدچیمہ کی گرفتاری پرافسران کااحتجاج اوردفاترکی تالہ بندی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر افسران کے احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔درخواست ہمایوں فیض رسول نے دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ افسران نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی،رولزکے تحت سول ... مزید پڑھیں

اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ضمنی ریفرنس سماعت کےلئے منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا، جسے سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر ... مزید پڑھیں

پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ اورایس ایس پی تشددکیس کی سماعت 10 بجے تک ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ اورایس ایس پی تشددکیس کی سماعت 10 بجے تک ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ اورایس ایس پی تشدد کیس سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج شارخ ارجمند نے مقدمات کی سماعت کی۔دوران سماعت ... مزید پڑھیں

'' اس سرکاری عمارت میں یہ چیز توڑ دو'' تحریک انصاف میدان میں آگئی، فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کرنے والی پنجاب بیورو کریسی کے خلاف میدان میں آگئی۔ لاہور میں ... مزید پڑھیں

3 لاکھ کا خرچ ایک لاکھ تک لانا معجزہ ہے،ڈاکٹرز نے جو خوشخبری سنائی قوم اس کی قیمت ادا نہیں کر سکتی، چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیرمعیاری اسٹنٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پربنائی گئی ڈاکٹرزکی کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے تورپورٹ خوشخبری ہے،3 لاکھ کاخرچ ایک لاکھ تک لانامعجزہ ... مزید پڑھیں

ن لیگ کا سینٹ کے آزاد امیداروں سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ انتخابات میں آزادحیثیت سے حصہ لینے اپنے ارکان سے وفاداریاں تبدیل نہ کرنے اور جیتنے کے بعد پارٹی میں واپسی کی حلف پر یقین دہانی لے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے کل105امیدواروں میں ... مزید پڑھیں

شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہیں،فیصل سبحان کی گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کی جائیں،عمران خان کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظرعام پر آئی ہیں،کیوں کہ کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف بھی کیا اور بتایا ... مزید پڑھیں

طلال چودھری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں طلال چودھری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت ... مزید پڑھیں

''پاکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں امریکا اور بھارتی آشیرباد ، بھاری رقوم خرچ کر۔ ۔ ۔ '' خیبرپختونخوا حکومت نے مدد مانگ لی، کیا موقف اپنایا؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

اسلام آباد، پشاور(ویب ڈیسک) پاک افغان سرحدی علاقوں میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات اور پاکستان میں قدم جمانے سے روکنے کیلیے خیبرپختونخوا حکومت نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے معاونت کی درخواست کردی ہے۔ ایکسپریس ... مزید پڑھیں

ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس:امریکی صدر کو کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں، وزیراعظم کس قانون کے تحت 5 ہزار تنخواہ 15 لاکھ کر سکتے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں ، وزیراعظم کس قانون کے تحت 5 ہزار تنخواہ 15 لاکھ کر سکتے ہیں ،وزیراعظم کوایسے اختیارات کیسے دے دیں ؟، نوازشریف کو نوٹس ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔