Sunday, 27 January 2019

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2019-01-27

ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنائیں گے تو عروج پائیں گے, پوری دنیا سے سرمایہ کاری آ رہی ہے، عمران خان

میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری پوری دنیا آ رہی ہے۔ شہباز شریف کی ملک کیلئے کوئی جدوجہد نہیں ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے نمل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں میرٹ ہے اس لیے وہ بادشاہت سے آگے نکل گئی ہے۔ اب ... مزید پڑھیں

چوتھا ون ڈے، شنواری کی گولہ باری، امام الحق کا لاٹھی چارج، شاہین 8 وکٹوں سے فتحیاب

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا گیا چوتھا ایک روزہ میچ گرین شرٹس نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ امام الحق نے میچ میں زبردست نصف سنچری کے ذریعے ایک بار پھر ناقدین کے منہ بند کردیے۔جوہانسبرگ کے میدان میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں شاہینوں نے ... مزید پڑھیں

دوحہ مذاکرات ، غیر ملکی افواج کے انخلا سمیت اہم موضوعات پر پیشرفت ، مزید اجلاس ہوں گے: افغان طالبان

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں غیر ملکی افواج کے انخلا سمیت اہم موضوعات پر پیشرفت ہوئی ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی مزید مذاکرات بھی ہوں گے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح ... مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران ... مزید پڑھیں

قائمہ کمیٹی نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو اسلام آباد بلانے کی تردید کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو ہم نے اسلام آباد نہیں بلایا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو سینیٹ کی ... مزید پڑھیں

فلپائن میں چرچ کے نزدیک دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک

منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے جولو کے ایک چرچ میں دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ... مزید پڑھیں

پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا' شاہ محمود قریشی

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان اورامریکا کوایک میزپرلے آیا، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران ... مزید پڑھیں

آئی سی سی نے قابل اعتراض کلمات کی ادائیگی پر کپتان سرفراز کو کیا سزا سنا دی ؟انتہائی افسوسناک خبرآ گئی

جونانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی فلیکوایوکے بارے میں نسلی منافرت پر مبنی کلمات ادا کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آج جنوبی ... مزید پڑھیں

دہشتگردی کا خطرہ،پاکستان نے مزار شریف میں قونصل خانہ بند کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر پاکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے افغانستان کے شہر مزار شریف میں واقع قونصل خانے میں ایک افغان خاتون نے اپنے ہینڈ بیگ میں دستی بم چھپا کر اندر ... مزید پڑھیں

عمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے،وزیراعظم کی بدقسمتی ہے عقل بازار میں نہیں ملتی،سعید غنی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے،بلاول بھٹو زرداری کو وراثت میں ناناشہید اور والدہ شہید کا فلسفہ ملا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی۔ وزیر بلدیات سندھ سعید ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔