Wednesday, 16 November 2016

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2016-11-16

بھارتی سرحد کے قریب پاک فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے کامیابی سے اہداف حاصل کرلیے

بہا ولپور(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کیساتھ سرحد کے قریب خیر پور ٹامی والی میں پاک فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں رعد البرق جاری ہے جس کا معائنہ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر سول اور عسکری قیادت نے کیا، ۔مشقوں میں بھاری آرٹلری ،ٹینک اور لڑاکہ طیاروں نے حصہ ... مزید پڑھیں

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے اے آروائے نیوز کے مالک سلمان اقبال کو ایسی شاندار پیشکش کردی کہ سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے

لاہور(خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے اے آروائے نیوز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی جہاں مجیب الرحمان شامی اور ان کے اخبار کے معاملات اور اے آروائے نیوز کے معاملات کی تحقیقات ہوجائیں ، اُنہوں نے اے آروائے نیوز کے مالکان اور ان سے متعلقہ چند ... مزید پڑھیں

بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ افسوسناک ہے ،دشمن نے عزائم واضح کردئیے ،پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے :وزیراعظم

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے، سی پیک منصوبے سے ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے اس لیے ہمارے دشمن پاکستان میں ترقی دیکھنا نہیں چاہتے اور وہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہے ہیں ... مزید پڑھیں

غداری کیس : عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کا چک شہزاد فارم ہاﺅس ضبط کر لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) خصوصی عدالت کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کا چک شہزاد فارم ہاﺅس قرق کر لیا گیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق کر لی گئی ہے ۔ صدر مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے اشتہاری ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے کیپٹن ... مزید پڑھیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردے خراب ہو گئے ، ہسپتال منتقل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردے خراب ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کے گردے خراب ہو گئے جس کے بعد انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ّ(ایمز) منتقل کردیا گیا ہے ۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ضیا ءالدین ہسپتال میں علاج کی اجازت ... مزید پڑھیں

ترک صدر 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، وزیر اعظم نواز شریف استقبال کریں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم نواز شریف ان کا استقبال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، ... مزید پڑھیں

سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں انتقال کر گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے ، زاہد میمن کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازان وہ سینے کے ... مزید پڑھیں

دہشتگردوں کا علاج کیس : عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر اور قادر پٹیل کی ضمانت منظور کر لی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) میئر کراچی وسیم اختر کی تمام پریشانیاں ختم ہو گئیں ، انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں رہائی کا پروانہ تھما دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے میں ... مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءجہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی ہے۔ عمران خان نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نے کپتان سے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار ... مزید پڑھیں

"بدعنوانی اور کرپشن مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کا کام نہیں "عدالت نے پاناما لیکس کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے بیٹوں حسن اور حسین نوا ز کو دستاویزا ت جمع کرانے  کی ہدایت کرتے ہوئے پانامالیکس کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی لارجر بینچ نے وزیر اعظم اور انکے ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔