Friday, 15 June 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-06-15

پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ ڈرو ن حملے میں ہلاک ہو گیا:افغان وزارت دفاع

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان وزارت دفاع نے پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ کی ڈرو ن حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع نے پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان افغان وزارت ... مزید پڑھیں

صدر پاکستان کا قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان کر دیا ۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین نے قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان کیا جس کے مطابق 19قیدیوں کورہا اور 117قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ... مزید پڑھیں

ڈرون حملے میں پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد، کالعدم تحریک طالبان کاسربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ، امریکی نشریاتی ادارے کا دعو یٰ

کنٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبے کنٹر میں ڈرون حملہ میں پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ،کا لعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جینو نیوزنے امریکہ کے ایک نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ افغان صوبے کنٹر میں ڈرون حملے میں ... مزید پڑھیں

پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کر دی گئی ،مزید 4وزرا نے حلف اٹھا لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے کی نگران کابینہ میں توسیع کر دی ,مزید 4وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے نگران کابینہ میں توسیع کے لئے حلف برداری کی ... مزید پڑھیں

شہباز شریف کی کلثوم نواز کیلئے قوم سے دعاﺅں کی اپیل ، وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال سے روانہ ، ڈاکٹر ز نے آئندہ 24گھنٹے اہم قراردیدیئے

لاہور ، لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے ماہ رمضان میں دعا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نوازہسپتال سے روانہ ہوگئے جبکہ ڈاکٹرز نے آئند 24گھنٹے کلثوم نواز کی صحت کیلئے بہت اہم قرار ... مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کانگران کابینہ میں توسیع کافیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے کی نگران کابینہ میں توسیع کافیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے نگران کابینہ میں توسیع کے فیصلہ کے بعد آج (جمعہ )دوپہر 3 بجے4 نگران وزرا گورنرہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔چار نئے اراکین میں سعید اللہ بابر،چودھری ... مزید پڑھیں

تحریک انصاف سب پر بازی لے گئی، وہ کام کردکھایا جو 70 سال میں کوئی اور سیاسی جماعت نہ کرسکی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف نے کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص کو اقلیتی نشستوں پر نامزد کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چترال کے وزیرزادہ کو پاکستان تحریک انصاف ... مزید پڑھیں

عمران خان نے ائر پورٹ سے کسی کو کال نہیں کی بلکہ میں نے ایف آئی اے والوں سے پوچھا کہ بلیک لسٹ کا طریقہ کار کیا ہے :زلفی بخاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کے دیرینہ دوست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ائر پورٹ سے عمران خان نے کسی کو کال نہیں کی بلکہ میں نےایف آئی اے  کے بندوں سے پوچھا کہ اس کا طریقہ کار کیاہے اور مجھے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور میں کیسے سفر کر سکتاہوں اور مجھے کیوں ڈالا گیا ہے ... مزید پڑھیں

ڈیرہ بگٹی: دہشتگردوں کی تخریبی کارروائی، ڈسپنسری اوراسکول کوبارودی موادسے اڑادیا

ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نا معلوم افراد نے تخریبی کارروائی کرتے ہوئے ڈسپنسری اوراسکول کوبارودی موادسے اڑادیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردوں نے ڈیرہ بگٹی کا امن تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ دہشتگردوں نے تخریبی کارروائی ... مزید پڑھیں

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھادیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف شہری اقتدار شاہ نے اعتراض داخل کیا ہے جس میں ان کے نام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ مریم ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔