Saturday, 19 November 2016

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2016-11-19

بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا : آئی ایس پی آر

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت باز آنے کو تیار نہیں ، آج پھر لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی  فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ، جدید ہتھیاروں سے ... مزید پڑھیں

مکار دشمن کی ایک اور چال ناکام، پاک بحریہ نے ملکی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی بھارتی آبدوز کو مار بھگایا، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ترجمان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) افواج پاکستان نے مکار دشمن کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور اس مرتبہ یہ کارنامہ پاک بحریہ نے انجام دیا ہے جس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی ... مزید پڑھیں

ضلعی حکومت کا داتا گنج بخش کے سالانہ عرس پر پیر کےروزعام تعطیل کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی حکومت نے داتا گنج بخش کے 973ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور میں 21نومبرپیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع حکومت نے پیر کے روز شہر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ ... مزید پڑھیں

پاکستان نے بلند ترین مقام خنجراب پاس پر اے ٹی ایم کا افتتاح کرکے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

خنجراب(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بلند ترین مقام خنجراب پاس پر اے ٹی ایم کا افتتاح کرکے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق خنجراب پاس پر اے ٹی ایم سطح سمندر سے 15ہزار 400فٹ کی بلندی پر ہے جبکہ بھارت نے اس سے قبل 12ہزار فٹ کی بلندی پر اے ٹیم ایم نصب کی تھی لیکن پاکستان نے ... مزید پڑھیں

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارت کے فوجیوں کی ہلاکتیںدو گنا ہیں :لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہاہے کہ حالیہ کشیدگی میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی  پربھارت کے فوجیوں کی ہلاکتیں پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں سے دو گنا زیادہ ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے گلگت میں پارلیمانی شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو میں ... مزید پڑھیں

چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے چیک اپ کیلئے لندن گئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے تاہم وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ... مزید پڑھیں

حامد خان نے پاناما کیس میں پی ٹی آئی کی پیروی سے معذرت کرلی، پی ٹی آئی کا اعتزاز احسن سے رابطہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ماہر قانون حامد خان نے میڈیا پر تنقید کے بعد پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی کی پیروی سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے اعتزاز احسن سے رابطہ کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کیس اعتزاز احسن پیش کریں گے ۔میڈیا ... مزید پڑھیں

اعتزاز احسن پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی وکالت نہیں کریں گے: پی پی ذرائع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف پانامہ کیس میں ایک اچھے وکیل کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں معروف قانون دانوں  نعیم بخاری اور اعتزاز احسن سے رابطے کئے گئے ہیں تاہم اعتزاز احسن نے پانامہ لیکس میں تحریک انصاف کا وکیل بننے سے متعلق تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا ... مزید پڑھیں

"دعا کریں میری تیسری شادی کامیاب رہے "، عمران خان نے شادی کی خواہش کا اظہا رکر دیا

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے مانچسٹر میں اپنے دوست کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران عمران خان نے اپنی شادی کی خواہش کا بھی اظہار کردیا ۔ شادی کی تقریب میں ہی خطاب کرنے سٹیج پر ... مزید پڑھیں

پاناما لیکس کیس میں ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری ہماری نہیں ، عدالتی فیصلے کو قبول کریں گے: عمران خان

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس سے متعلق ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری ہماری نہیں نواز شریف کی ہے ۔عدالت جو فیصلہ کریگی اسے قبول کریں گے ۔ مانچسٹر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ کسی سازش کا حصہ نہیں ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔