Monday, 21 November 2016

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2016-11-21

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز ... مزید پڑھیں

چمن : پاک افغان سرحد کے قریب بوغرہ روڈ پر دھماکا ، ایک شخص جاں بحق ، سیکیورٹی اہلکار زخمی

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے چمن میں بوغرہ روڈ پر بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے بوغرہ روڈ پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار بم دھماکا کیا گیا ، دھماکے کے باعث ایک ... مزید پڑھیں

حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع :ذرائع

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ، انہو ںنے اس حوالے سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے جبکہ حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ جنرل راحیل ... مزید پڑھیں

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج منا یا جا رہا ہے ،سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کراچی اور کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جبکہ لاہور میں جلوس کے شرکا کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق کراچی، لاہور، ... مزید پڑھیں

سلو اوور ریٹ کی سزا، مصباح الحق ایک میچ کیلئے معطل، ہملٹن ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں عدم شرکت یقینی ہو گئی ہے۔ مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ،قومی ٹیم کے ... مزید پڑھیں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کو ہ پیما حسن سد پارہ ہسپتال میں انتقال کر گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کر گئے ۔ وہ خون کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ 10روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ٹرمپ ... مزید پڑھیں

پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ،پہلی فوجی گاڑی تیا ر کر لی

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ،پہلی فوجی گاڑی بنا لی ہے جسے نمائش میں پیش کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق 22نومبر سے کراچی میں آئیڈیازڈیفنس نمائش شروع ہونے جارہی ہے جو کہ 25نومبر تک جاری رہے گی ،نمائش میں ملک میں تیار کیاگیا ... مزید پڑھیں

پاکستا ن چین میں تیار کیے جانے والے 'ہائی انٹن سٹی 'کیمرے سرحد پر نصب کر رہاہے :بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سرحد کی حفاظت کیلئے انتہائی شاندار قدم اٹھا لیاہے جس پر بھارت میں بھونچال آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ پاکستان راجستھان سے جڑی سرحد پر نگرانی کیلئے دور تک نظر رکھنے والے انتہائی موثر کیمرے نصب کر رہاہے اور یہ کیمرے ... مزید پڑھیں

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کے ادارے کی ویب سائٹ بلاک کر دی ، سوشل میڈیا پیج بلاک کرنے کیلئے امریکا سے رابطے کا فیصلہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی حکومت نے مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے کی ویب سائٹ بلاک کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے بھارت سمیت پوری دنیا میں اسلام کا پرچار کرنے والے مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے ”اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن “ کی ویب سائٹ بلاک ... مزید پڑھیں

شریف فیملی کے فلیٹوں کی دستاویز ات کا سراغ مل گیا : نعیم الحق

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے فلیٹوں کی دستاویزات کا سراغ مل گیا ہے ۔  مانچسٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوئی ہے جس نے 1992ءاور 1993ءمیں فلیٹس کے کاغذات ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔