روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ ، جنرل زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے آرمی چیف کا تقرر کر دیاگیا اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل راحیل شریف کے بعد پاک فوج کے نئے سپہ سالار ہوں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیاگیا تاہم باضابطہ ... مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر تقرری ، روزنامہ پاکستان نے 30اکتوبر کو ہی بتادیا تھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کر دیاہے تاہم روزنامہ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح مستند اور قابل اعتماد خبر وں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے ... مزید پڑھیں
نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچھے مسلمان ہیں ان کیخلاف قادیانی ہونے کا بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا :ہارون رشید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون رشید نے کہاہے کہ نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچھے مسلمان ہیں ان کیخلاف قادیانی ہونے کا بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہارون رشید کا کہناتھا کہ انہوں نے تحقیق کی اور جنرل قمر جاوید کے ایک ... مزید پڑھیں
نئے آرمی چیف کو دہشتگردی سے نمٹنا ہوگا ، امن کی خواہش میں پاکستان کے وقار کو ٹھیس نہیں لگنے دینی: پرویز مشرف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے عہدے ملنے پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کو اپنے دور میں دہشتگردی سے نمٹنا ہوگا ، بارڈر پر ہندوستان کو درست طریقے سے جواب دینا ہوگا اور پاکستان کی اساس کو جو خطرات لاحق ... مزید پڑھیں
جنرل قمر جاوید کوآرمی چیف بنائے جانےکے بعد جنرل جاوید رمدے اور جنرل اشفاق ندیم عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں گے:ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوزشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف جبکہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیاہے جس پر سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تجزیہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاہے کہ تعیناتیوں کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور جاوید رمدے ... مزید پڑھیں
نوازشریف کا وہ اعزاز جو پاکستان کے کسی بھی وزیراعظم کے پاس نہیں ،واحد وزیراعظم بن گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پاک فوج کے پانچ سربراہ تعینات کرنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی سیاستدا ن حاصل نہیں کر سکاہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کل 28نومبر کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد قمر جاوید ... مزید پڑھیں
پی ٹی آئی دھرنوں کے پیچھےسابق آئی ایس آئی سربراہ کا ہاتھ تھا 'زرداری صاحب کو جب ان کے پیر کہیں گے پاکستان آجائیں گے: خواجہ محمد آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سول ملٹری تناﺅ کم ہورہا ہے،آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ کا دھرنوں کے پیچھے ہاتھ تھا لیکن لاک ڈاﺅن میں پی ٹی آئی اس ہاتھ سے محروم تھی،زرداری صاحب اپنے پیروں سے پوچھ کر کام کرتے ہیں جب ان کے پیر کہیں گے وہ پاکستان ... مزید پڑھیں
نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تعلق فوجی گھرانے سے نکلا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے اور ان کے والد میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے ، جنرل زبیرحیات کے ایک بھائی لیفٹیننٹ جنرل عمرحیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے چیئرمین ہیں جبکہ دوسرے بھائی ... مزید پڑھیں
نئے آرمی چیف کا تعلق اس رجمنٹ سے ہے جس میں۔۔۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق پاک فوج کی بلوچ رجمنٹ سے ہے ، ان سے قبل اس رجمنٹ سے 3 آرمی چیف تعینات ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئے آرمی چیف کی تقرری کردی ہے جس کے مطابق جنرل قمر جاویدہ باجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے ... مزید پڑھیں
سیاسی طورپرکیس پہلے ہی جیت چکے، پاناما لیکس پرعدالتی فیصلہ تسلیم کریں گے: عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پرعدالتی فیصلہ تاریخ سازہوگا ، پاناما کا انکشاف نہ ہوتا تو ان لوگوں نے فلیٹس نہیں ماننے تھے ۔ وزیر اعظم کی تقاریر میں کسی قطری کا ذکر نہیں تھا ، حکومت کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔