Wednesday, 5 July 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-07-05

پاکستان کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل"نصر ''کا کامیاب تجربہ، چیف آف آرمی سٹاف نے خود مشاہدہ کیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ”نصر میزائل کاتجربہ کر لیا ہے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ میزائل تجربے کے موقع پر موجود تھے۔نصر میزائیل مختصر فاصلے تک مار اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ... مزید پڑھیں

گوادر بندرگاہ ، شاہراہیں اور ریل نیٹ ورک سمیت پاکستان کا پورا بنیادی ڈھانچہ تاجکستان کے لئے حاضر ہے:وزیر اعظم پاکستان

دوشنبے (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ اور صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔تاجک وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان زراعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور کاروباری و عوامی ... مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات کا امکان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کا امکان سامنے آگیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ہفتے یا اتوار کے روز اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہے جس میں وزیر اعلیٰ ... مزید پڑھیں

اگر وزیراعظم کے خلاف سازش ہوئی تو وہ پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر سامنے آئیں گے ،مجھے پاناما لیکس اور ڈان لیکس میں نواز شریف کو کمزور کرنے کے لیے ملوث کیا گیا :مریم نواز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف سازش کرنے والے جان لیں کہ اگر وزیراعظم کے خلا ف کوئی سازش ہوئی تو وہ پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر آئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ،ہم سے فیملی بزنس ، 60 ،70 اور 80 کی دہائی سے متعلق سوالات کیے جا ... مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری، عالمی برادری بھارتی پالیسیاں مسترد کردے : وزیر اعظم نواز شریف

دوشنبے (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں کو مسترد کردے ۔وزیراعظم محمد نوازشریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ون آن ون ... مزید پڑھیں

مریم نواز کی خاوند، بھائیوں اور داماد کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی آمد ، جے آئی ٹی میں پیش ہو گئیں، سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار 547 پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز اور ایف سی تعینات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو گئی ہیں، اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف 2 ہزار 547 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز اور ایف سی کے اضافی دستے بھی تعینات کیے ... مزید پڑھیں

حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کیساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قطری شہزادے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی ارکان کیساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ۔ سماءٹی وی کے مطابق پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ قطری خط کے موجد حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کیساتھ ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ارکان ... مزید پڑھیں

ہر وزیر اعظم کو 5سال پورے کرنے چاہئیں: نوازشریف

دوشنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو آگے بڑھنا اور ترقی کا عمل جاری رہنا چاہیے اور ہر وزیراعظم کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجکستان پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر وزیراعظم کو 5 سال ... مزید پڑھیں

پولیس افسر کا مریم نواز کو سلیوٹ، عمران خان نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اے ایس پی ارسلہ سلیم کی جانب سے مریم نواز کو کیے جانے والے سلیوٹ کا نوٹس لے لیا۔ کہتے ہیں کہ قوم فیصلہ کرلے کہ ملک میں بادشاہت ہے یا جمہوریت کا نظام رائج ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران ... مزید پڑھیں

ضیاءالحق کی آمریت کے 40 سال مکمل، پی پی سمیت جمہوریت پسندوں کا یوم سیاہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ کے تیسرے مارشل لاءکو آج 40 سال مکمل ہوگئے۔5 جولائی کے روز ہی 1977 میں آمر ضیاءالحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی لیڈر کا عدالتی قتل کروایا تھا ، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت ملک کے جمہوریت پسند آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔تفصیلات کے ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔