روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
ختم نبوت ﷺ جزو ایمان ، کوئی ترمیم نہیں کی: وزیر قانون
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس کے خلاف کسی بھی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے، الیکشن اصلاحات بل کے بل میں ختم نبوت ﷺ کا کالم ہو بہو ہے اور اس کو ختم کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ ... مزید پڑھیں
حکومت صرف منتخب عوامی نمائندے کریں، قانونی موشگافیوں سے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے، تنبیہ کر رہا ہوں اگر حالات بدلنے کی کوشش نہ کی تو پاکستان بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں بار بار سیاست سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جاتی رہے مگر عوام نے نہیں پھر داخل کرا دیتے ہیں۔ میں آج آپ کو تنبیہ کر رہا ہوں کہ ہم نے حالات کوبدلنے کی کوشش نہ کی تو پھر پاکستان بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا۔ یہ بھی ... مزید پڑھیں
میاں نواز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر ہوں گے، باضابطہ اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے چیف الیکشن کمشنر چوہدری جعفر اقبال نے نواز شریف کے بطور پارٹی صدر کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی صدر کا انتخاب کیا گیا ۔ پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر نے ... مزید پڑھیں
آرمی چیف کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈر کانفرنس اختتام پذیر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس میں خطے کو درپیش چیلنجز اور سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت راولپنڈی میں ہونے ... مزید پڑھیں
عمران خان نااہلی کیس: بنی گالا اراضی بے نامی ہوبھی تو اصل مالک جمائما تھیں، عدالت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بنی گالا اراضی بے نامی ہو بھی تو اصل مالک جمائما تھی، صرف چھ اعشاریہ 5فیصد رقم کی ٹریل ثابت نہیں ہوئی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا ... مزید پڑھیں
شہباز شریف نے جن نئے مشیروں اور وزیروں کی بات کی ہے،ان کا مجھے بھی پتہ ہے،رانا ثنا اللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جن نئے مشیروں اور وزیروں کی بات کی ہے ان کا مجھے بھی پتہ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کنونشن سنٹر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں ان کا نام ... مزید پڑھیں
نوا زشریف اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ،شہبازشریف ،چودھری نثار اور سعد رفیق بھی گاڑی موجود
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف اسلام آباد میں لاہور کیلئے روانہ ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چودھری نثار اور خواجہ سعد رفیق بھی گاڑی میں موجود ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں مسلم لیگ کی مجلس شوریٰ سے خطاب ... مزید پڑھیں
پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا،جماعت کی طاقت نے وزیراعظم بنادیا،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا، جماعت کی طاقت نے مجھے وزیراعظم بنا دیا، مجھے فخر ہے کہ 30 سال پہلے میں نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں ،یہ پارٹی کی طاقت ہی تھی جس نے مجھے ... مزید پڑھیں
آ پ نے ہمیں اکائونٹنٹ سمجھ رکھا ہے،سپریم کورٹ نے اکرم شیخ کو جھاڑ پلادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو جھاڑ پلا دی،دوران سماعت اکرم شیخ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیس عمران خان کی ٹیکس ادائیگی کا نہیں بلکہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے ... مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ،اسحاق ڈار کی فردجرم کی کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں مستردکردیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواستوں کی ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔