روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
امریکی خفیہ اطلاعات پر افغانستان سے پاکستان منتقل کئے جانے والے غیر ملکیوں کو پاک فوج نے آپریشن کے بعد بازیاب کر الیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے ... مزید پڑھیں
شریف خاندان کے کیسز کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہے،عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے ،ن لیگ کا دو دھڑوں میں بنٹنے کا تاثر درست نہیں، آزاد ملک اپنے علاقے میں کسی کو جوائنٹ آپریشن کی اجازت نہیں دے سکتا:چودھری نثار
ٹیکسلا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے کیسز پر میرا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ شریف خاندان کے کیسز کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہے اور مزید کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے۔ اگر ہم سمجھتے ... مزید پڑھیں
توہین عدالت کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے ،26 اکتوبر کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار ... مزید پڑھیں
پرویزمشرف کارگل مس ایڈونچرکے ذمہ دارتھے،سزا نوازشریف کو دی گئی،سعد رفیق
لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کونیچادکھانے کی کوششیں ملک کونیچے لے جاتی ہیں، پرویزمشرف کارگل مس ایڈونچرکے ذمہ دارتھے،سزا نوازشریف کو دی گئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی جماعتیں مارشل لاءکی مخالفت ... مزید پڑھیں
کیپٹن صفدر کی فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدرکی فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاںگل حسن اورنگزیب اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیپٹن صفدر کی درخواست کی سماعت ... مزید پڑھیں
اثاثہ جات ریفرنس،استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر جرح مکمل،اسحاق ڈار کیخلاف تمام اکاﺅنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی،وفاقی وزیر خزانہ اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے 2 گواہ طارق جاوید اورشاہد عزیز بھی موجود تھے،اس موقع پر ... مزید پڑھیں
ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے،عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کی جائے گی،چیئرمین نیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے،نیب کا موقف قانون اور شواہد کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا،نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کی جائے ... مزید پڑھیں
خورشید شاہ کاعمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا مشورہ
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا مشورہ دے دیا ، کہتے ہیں بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان خود ہی پیش ہوجائیں یہ نہ ہو کہ پولیس کا جوان عمران خان کو پکڑ کر الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑا ... مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو 11 ماہ میں میٹرو چل پڑتی،عوام بھی کوستے ہوں گے ہم نے عمران کو ووٹ کیوں دیا،شہباز شریف
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں سپیڈو بس سروس کا افتتاح کر دیا،پہلے مرحلے میں ملتان میں11 روٹس پر 100 ائیرکنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی جبکہ ان بسوں میں سفر کےلئے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے،ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں ... مزید پڑھیں
شریف خاندان کے لیے پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ،عمران خان نے خبر دار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017نافذ ہو چکا ہے ،اب شریف خاندان کو لوٹی ہوئی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہو گا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔