Friday, 13 October 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-10-13

شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قائم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے تین رکنی بینچ قائم کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے ... مزید پڑھیں

وکلا اور کارکنوں کی ہنگامہ آرائی، احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردم جرم 19 اکتوبر کو عائد ہوگی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف خاندان کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت آج (جمعہ کو) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی ہے، سماعت کے دوران مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے تاہم وکلا اور لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث عدالتی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی ... مزید پڑھیں

احمدیوں کو کبھی مسلمان نہیں کہا ،سیاسی مخالفین نے احمدیوں سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا:رانا ثنا اللہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے سیاسی مخالفین نے احمدیوں سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا ،میں نے احمدیوں کو کبھی مسلمان نہیں کہا اور نہ ہی آئین کے مطابق وہ مسلمان ہیں ۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ... مزید پڑھیں

پاک فوج کی جانب سے بازیاب کرایا گیا غیر ملکی خاندان برطانیہ روانہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی جانب سے بازیاب کرائے گئے غیر ملکی خاندان کو برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق بازیاب کرائے گئے خاندان نے گزشتہ روز امریکہ جانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج (جمعہ کو) انہیں پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے برطانیہ ... مزید پڑھیں

رانا ثنا اللہ خان پرلاہور ہائی کورٹ بار میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد ، ممبر شپ ختم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ بار نے قادیانیوں کے بارے میں بیان دینے پر صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان پر تاحیات پابندی لگاتے ہوئے ان کی بار کی ممبر شپ ختم کردی ہے۔تفصیلاتکے مطابق رانا ثنا اللہ کی جانب سے قادیانیوں کے بارے میں ایک ٹی وی پروگرام کے ... مزید پڑھیں

مریم نواز کا احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس، وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت کے ... مزید پڑھیں

چھرا مار کا پولیس سے رابطہ ، آج شام گرفتاری کی یقین دہانی کرادی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر کے علاقے میں خواتین کو چھرا مار کر زخمی کرنے والے مبینہ ملزم نے خود ہی پولیس سے رابطہ کرکے گرفتاری پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی حیدر زمان ایک ہفتے سے ملزم کے ساتھ رابطہ کرنے کی جدو جہد کر رہے ... مزید پڑھیں

ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس ایس پی تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میںاشتہاری ملزمان عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی جائیدادوں کی قرقی کا عمل شروع ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ... مزید پڑھیں

ن لیگ اس وقت سے ڈرے جب عوام اٹھ کھڑے ہوں گے: ڈاکٹر عاصم

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ ن لیگ والے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے محاورے پر عمل پیرا ہیں لیکن انہیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون ... مزید پڑھیں

نواز شریف نے نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خلاف بننے والے نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسز کے خلاف آئینی درخواست آج دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔مجوزہ درخواست میں ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔