روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے آج اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے آج اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ آج شام 5بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ملکی امور پر بات کی ... مزید پڑھیں
حقانی نیٹ ورک نے میری شیر خوار بیٹی کو قتل کیا، بیوی کے ساتھ بدفعلی کی: جوشوا بوئل
ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) حقانی نیٹ ورک کی قید سے بازیاب کرایا جانے والا جوڑا کینیڈا پہنچ گیا ہے، جوشوا بوئل کا کہنا ہے کہ دورانِ قید حقانی نیٹ ورک کے لوگوں نے ان کی ایک شیر خوار بیٹی کو قتل کیا جبکہ اس کی بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔اے بی سی نیوز کے مطابق جمعہ اور ... مزید پڑھیں
احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی پر سیکریٹری داخلہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کیس پر عدالت نے تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہنگامہ آرائی انتہائی ... مزید پڑھیں
سکیورٹی خدشات، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ٹی20 میچ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا،کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کو آگاہ کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ لاہور میں شیڈول تھا لیکن آئی لینڈرز نے اپنے کرکٹ بورڈ کو خط میں کہا ہے کہ ہماری فیملی کو پاکستان ... مزید پڑھیں
قبائل کے ساتھ اجتماعی غداری کی گئی ، قبائلیوں کے مسقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے:فضل الرحمان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی قبائلی علاقوں کے انضمام کی مخالف نہیں ہے مگر ان پر ذاتی رائے مسلط کی جا رہی ہے جوکہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے ، چند لوگوں نے مل کر قبائل کے ساتھ اجتماعی غداری کی ہے فاٹا کے صوبہ ... مزید پڑھیں
نواز شریف نے پارٹی اور حکومتی عہدیداران کو اگلے ہفتے لندن طلب کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی اور حکومتی عہدیداران کو اگلے ہفتے لندن طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور اہم حکومتی شخصیات کو اگلے ہفتے مشاورت کیلئے لندن طلب کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف کی ... مزید پڑھیں
2013 ءمیں ملک بحرانوں میں گھیرا تھا،موجودہ حکومت نے نہ صرف پراجیکٹس شروع کئے بلکہ انہیں بروقت مکمل بھی کیا،شاہد خاقان عباسی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2013 میں ملک بحرانوں میں گھیرا تھا اور توانائی کا بحران شدید تھا لیکن موجودہ حکومت نے 4 سال کے عرصے میں 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی اور سسٹم میں شامل کی،بجلی کا مسئلہ صرف آج کیلئے نہیں کل کیلئے بھی حل کیا ... مزید پڑھیں
ہمارے پاس بہترین فوج اور طاقتور عدلیہ ہے ، امریکا سی پیک پر فتوے اپنے پاس رکھے، پاکستان میں جو گند ہے وہ امریکا کا ڈالا ہوا ہے:خواجہ سعد رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک دشمن کی نظروں میں کھٹک رہا ہے ،آج کل مایوسی کی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں ،سیاستدانوں کو چور بنا کر پیش کیا جاتا ہے لیکن ہم اتنے برے نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے ... مزید پڑھیں
مشرف کا دور مسائل کا گڑھ،نواز شریف کی قیادت میں ملک میں اندھیروں کا خاتمہ ہوا،عابد شیر علی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا دور مسائل کا گڑھ تھا ، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں معیشت کا بیڑہ غرق کیاجبکہ نواز شریف کی قیادت میں ملک میں اندھیروں کا خاتمہ ہوا،ماضی کی حکومتوں نے ایک انچ کی ٹرانسمیشن لائن نہیں ... مزید پڑھیں
الزام تراشی سے مقصدحاصل نہیں کیاجاسکتا،افغانستان میں بھی مل کردیرپاامن لایاجاسکتاہے،اعزاز چودھری
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے کہا ہے کہ الزام تراشی سے مقصدحاصل نہیں کیاجاسکتا،افغانستان میں بھی مل کردیرپاامن لایاجاسکتاہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھر ی کا کہنا تھا کہ امریکی معلومات کے تبادلے کے ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔