Thursday, 19 October 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-10-19

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز پر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے نیب ریفرنس ... مزید پڑھیں

نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی فرد جرم کی کارروائی روکنے سے متعلق درخواستیں مسترد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی فرد جرم کی کارروائی روکنے سے متعلق درخواستیں مسترد کر دیں،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلئے احتساب عدالت ... مزید پڑھیں

سابق وزیر اعظم نے وطن واپسی کے لئے ٹکٹ بک کرا لی

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے لئے ٹکٹ بک کرا لی ہے، سابق وزیراعظم 21اکتوبر کو پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کرا لی ہے، سابق وزیر اعظم 21اکتوبر کو وطن واپس ... مزید پڑھیں

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوتے ہی نواز شریف پاکستان آجائیں گے، اداروں میں تصادم پاکستان کیلئے بہتر نہیں : سردار ایاز صادق

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوتے ہی نواز شریف پاکستان واپس آجائیں گے، اداروں میں تصادم کسی بھی طور پاکستان کے حق میں بہتر نہیں ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے ... مزید پڑھیں

نواز شریف نے نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کیلئے ایک اور درخواست احتساب عدالت میں دائر کر دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی،درخواست کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے کی،درخواست خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے دائر کی ،جس میں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی ... مزید پڑھیں

ٹیٹرا پیک کی طرف سے لاہورمیں بلاگرز میٹ اپ کا اہتمام ، ڈبوں میں پیک دودھ سے متعلق غلط فہمیوں پر بریفنگ

لاہور(ویب ڈیسک) ٹیٹرا پیک نے پاکستان ڈیری ایسوسی ا یشن اور گرو ہیلدی پاکستان کے تعاون سے 12 اکتوبر 2017ءکو لاہور میں ایک بلاگرز میٹ اپ کا اہتمام کیا۔تقریب کا مقصد ٹیٹرا پیک پیکجنگ میں پیک دودھ سے منسلک غلط فہمیوں کو دور کرنا اور عوام کو یو ایچ ٹی ملک پروسیسنگ اور پیکجنگ ٹیکنالوجی ... مزید پڑھیں

مریم نواز کا آئندہ انتخابا ت میں حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان ،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں آئندہ الیکشن لڑنا چاہتی ہوںاس حوالے سے ... مزید پڑھیں

نواز شریف کا بے ڈھنگا حساب احتساب کے تقاضوں کے مطابق نہیں،طلال چودھری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ یہ کس بات کا حساب ہورہاہے ، کیا ہم سے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے ،سی پیک بنانے اور دہشتگردی کم کرنے کا حساب لیا جارہاہے؟ ،کیا ووٹ کے تقدس کو بحال کرنے کاحساب ہورہاہے؟ ،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے ... مزید پڑھیں

قندھار ملٹری بیس پر کار بم دھماکہ ، 40 فوجی ہلاک ، متعدد زخمی

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان صوبے قندھار میں ملٹری بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں چالیس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں واقع فوجی چھاﺅنی پر کار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ... مزید پڑھیں

مریم نواز اور کیپٹن صفدر نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدر نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچیں ،جہاں وفاقی وزرا طارق فضل چودھری اور ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔