Friday, 24 November 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-11-24

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا،ایڈیشنل آئی جی اشرف نورگن مین سمیت شہید

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا،جس میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نوراور گن مین شہیدجبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش ... مزید پڑھیں

فیض آباد دھرنا کیس،وفاقی وزیر داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ،پیر کو طلب کر لیاگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیااورپیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاگیاجبکہ آئندہ سماعت پر ڈی جی آئی بی اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کوبھی طلب کر لیااورچیف کمشنر کو ... مزید پڑھیں

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری رپورٹ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے حکومتی اپیل کی سماعت کی،عدالت کے رو بروحکومتی وکیل خواجہ حارث نے ... مزید پڑھیں

آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق دھرنے کا مقصد سیاسی ہے ،مظاہرین قرانی تعلیمات کے برعکس اقدامات کر رہے ہیں ،سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک لبیک کے دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم نا مہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق دھرنے والوں کے سیاسی مقاصد ہیں ،2018کے عام انتخابات تک مقبولیت حاصل کرنے کے لیے یہ کام کیا جا رہا ... مزید پڑھیں

ماضی کی کسی حکومت نے بجلی کےلئے کوئی کام نہیں کیا،بجلی پیدا کرنے والے مہنگے پاور پلانٹس بند کر رہے ہیں،عابد شیر علی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی پیداکرنے والے مہنگے پاورپلانٹس بندکررہے ہیں ،کوئی پاور پلانٹ تیل کی کمی کی وجہ سے بند نہیں ہو رہا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیرعلی نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے بجلی کےلئے کوئی کام نہیں ... مزید پڑھیں

حکومت 3گھنٹے میں اسلام آباد خالی کراسکتی ہے، دھونس و دھاندلی سے وکٹ گرانے کاسلسلہ بندہوناچاہیے: احسن اقبال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کسی صورت دھرنے والوں کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گی،ہمارے پاس دھرنے والوں کے سامنے سرنڈر کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے، حلف نامے کے عنوان کی پرانی عبارت بحال کردی گئی جبکہ یہ قانون زاہد حامد نے ... مزید پڑھیں

بھیرہ میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیاگیا

بھیرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھیرہ میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت3 افراد کو قتل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھیرہ کے علاقے محلہ پراچگان میں پیش آیا جہاں رات گئے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیاگیا،ہلاک افراد میں نورالٰہی، بیٹا مہرظہورالٰہی اور بہو منوراں ... مزید پڑھیں

کلبھوشن یادیو کی والدہ سے ملاقات، بھارتی حکومت کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے:پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ داعش، ٹی ٹی پی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں، بھارتی حکومت کی جانب سے کلبھوش یادیوکی اہلیہ کے ہمراہ ... مزید پڑھیں

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس میں مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں اور مفاہتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔ عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعے ملک میں سرخی پاوڈر کا انقلاب اور تبدیلی لانے چاہتے ... مزید پڑھیں

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو اگلے سال سے سیاحتی ویزے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکام کے مطابق ملک میں سیاحتی ویزے جاری کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کا تیل کی مصنوعات پر انحصار کم ہوگا جبکہ مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کلبھوشن یادیو کی والدہ سے ملاقات، ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔