Sunday, 26 November 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-11-26

وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،سول و عسکری قیادت کا دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت سول وعسکری قیادت کے اجلاس میں دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ... مزید پڑھیں

پاک فوج کی فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کا حصہ بننے سے معذرت

راولپنڈی (سعید چودھری) پاک فوج نے فیض آباد دھرنا کے شرکاء کیخلاف آپریشن کرنے سے معذ ر ت کر لی ،اپنے جاری کردہ مراسلہ میں پاک فوج نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے پولیس ، ایف سی ا و ر رینجرز کو پوری طرح استعمال کیوں نہیں کیا گیا ، جبکہ عدالت عالیہ بھی دھرنے کے شرکاء کیخلاف کسی بھی قسم ... مزید پڑھیں

رینجرز نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان رینجرز نے اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پولیس اور فرنٹیر کور کو آئی ایٹ مرکز میں تعینات کر دیا گیا، رینجرز نے آئی جے پی روڈ ، ایکسپریس وے ، مری روڈ اور فیصل ایونیو کا محاصرہ کرلیا ہے اور یہاں ... مزید پڑھیں

پیمرا کا تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد کچھ ہی دیر میں تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کر دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔وفاقی وزیر ... مزید پڑھیں

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت ﷺ کے قانون پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ختم نبوت کیلئے اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاک فوج کی فیض آباد دھرنے ... مزید پڑھیں

دھرنے کا معاملہ، تحریری حکم نامے سے انکار کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز کی طرف سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے کے دعوے کے بعد اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھاگیا خط سامنے آگیا جس کے مندرجات میں رینجرز کو بلانے کا ذکر موجود ہے ۔ خط کے مندرجات کے حوالے سے جیونیوز نے ... مزید پڑھیں

گھر پر حملے کے بعد چوہدری نثار کو واقعی بکتر بند گاڑی میں لے جایا گیا؟ اس وقت وہ کہاں ہیں؟ سابق وزیر داخلہ سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلا تو سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر پر بھی حملہ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو ... مزید پڑھیں

کراچی میں مذہبی جماعت کا دھرنا، ملک بھر میں تیل سپلائی معطل ، آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ رینجرز نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیاگذشتہ ... مزید پڑھیں

مذہبی رہنماﺅں کے بعد وکلاءبھی میدان میں آ گئے، ایسا مطالبہ کر دیا کہ حکومت کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کے رہنماﺅں کے بعد لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے 200 سے زائد ممبران نے ایوان عدل سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جس دوران حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ یہ بھی ... مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یو اے ای کا دورہ مختصرکرکے وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقات آج ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یو اے ای کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف  کی اہم ملاقات آج ہو گی،جس میں فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔