Thursday, 14 December 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-12-14

اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی، استغاثہ کے 5 گواہان طلب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان کو طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ... مزید پڑھیں

ایاز صادق نے اسمبلیوں کے مستقبل پر اندرکی خبردی، فاٹا کو حقوق ملنے تک ایوان میں نہیں بیٹھیں گے: خورشید شاہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے اسمبلیوں سے متعلق بات کرکے اندر کی خبر دی ہے، جن خطرات سے ملک گزر رہا ہے سٹیک ہولڈرز کو آنکھیں کھول کر چلنا ہوگا، جب تک فاٹا کو حقوق نہیں دیے جاتے اس وقت تک ایوان میں نہیں ... مزید پڑھیں

 فردوس عاشق اعوان کے زیراستعمال گاڑی غیرقانونی نکلی، یہ گاڑی تحسین اعوان کی ہے، میں استعمال کرتی رہی: خاتون رہنما

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے زیراستعمال گاڑی غیرقانونی نکلی اور ان کے زیراستعمال سمگل شدہ ، ٹمپرڈگاڑی تحویل میں لے لی گئی تاہم خاتون رہنماءنے اس گاڑی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پکڑی گئی سفید لینڈکروزور ان کی ملکیت نہیں ... مزید پڑھیں

وزیراعظم ،وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے لندن میں اہم ملاقات،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیل کے مطابق ... مزید پڑھیں

کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کی نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت ... مزید پڑھیں

اسلام آباد کی فضاﺅں سے پارلیمنٹ کو خطرے کی بو محسوس کی: سردار ایاز صادق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کی فضاﺅں سے پارلیمنٹ کو خطرے کی بو محسوس کی ہے۔ایک صحافی نے سردار ایاز صادق سے سوال کیا کہ آپ کو پارلیمنٹ کو خطرے کی بو کہاں سے آئی؟ جس پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے خطرے ... مزید پڑھیں

سینیٹر شیری رحمان اور مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔چیئرمین مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران ... مزید پڑھیں

عدالتوں نے کرپشن کے گاڈ فادر کو جے آئی ٹی میں گھسیٹ کر کرپٹ مافیہ کو پیغام دیا :عمران خان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتوں نے کرپشن کے گاڈ فادر کو جے آئی ٹی میں گھسیٹا اور اب نیب عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے ،اس سے کرپٹ مافیہ کو پیغام گیا ہے کہ ان کی باری بھی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علم ہے کہ ان کے اثاثے ... مزید پڑھیں

فاروق ستار کو تو جناح کیپ پہنے آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اگر عمران خان یہ ٹوپی پہنیں تو کیسے نظر آئیں گے؟ کپتان کی تصاویر دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آجائے گی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کراچی بار آمد پر جناح کیپ پہنائی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے تقریب سے خطاب یہی ٹوپی پہن کر کیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ کراچی کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بار کے ... مزید پڑھیں

ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں، احتساب عدالت کے ریمارکس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔