Sunday, 17 December 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-12-17

کوئٹہ، زرغون روڈ پر واقع چرچ پر4 خودکش بمباروں کا حملہ،خاتون اور سکیورٹی اہلکار سمیت9 افراد جاں بحق،2 دہشتگرد ہلاک مارے گئے، دیگر کی تلاش جاری

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرواقع چرچ پر4 خودکش بمباروں کے حملے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشتگردوں نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے سکیورٹی ... مزید پڑھیں

آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ بڑے بڑوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جمہوریت پسندوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیٹ کی ہول کمیٹی کو اپنے بیرونی دوروں اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب آرمی چیف کی جانب سے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ... مزید پڑھیں

صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چرچ پرحملے کی شدیدمذمت ... مزید پڑھیں

کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے،حملہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو تباہ کرنے کیلئے کیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہے، آرمی ... مزید پڑھیں

نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ جاتی امراءپہنچ گئے،کارکنوں نے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے جاتی امراءپہنچ گئے،جاتی امراءمیں پہلے سے موجود کارکنوں نے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کئے اورنوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی ... مزید پڑھیں

کوئٹہ دھماکے میں ایک شخص شیشہ سر میں لگنے سے بصارت سے محروم ہو گیا

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کے بارے میں عینی شاہدین نے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم چرچ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی پھر دھماکا ہو گیا جس سے متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، دہشتگردوں کے حملے سے خوفزدہ ... مزید پڑھیں

کوئٹہ میں جس چرچ کے قریب دھماکہ ہوا ہے وہاں کون کون سی اہم عمارتیں موجود ہیں؟ جان کر آپ کے ہاتھ فوری طور پر دعا کیلئے اٹھ جائیں گے

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، یہ چرچ قیام پاکستان سے پہلے قائم کیاگیا تھا جو انتہائی حساس علاقے میں واقع ہے۔تفصیلات کے مطابق زرغون روڈ پر واقع چرچ میں جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت کرسمس سے پہلے اتوار ... مزید پڑھیں

بظاہر یہی لگتا ہے کہ زرغون روڈ پر چرچ کو نشانہ بنایا گیا : سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ زرغون روڈ پر چرچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ حملے کے حوالے سے ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم نوعیت سے یوں ہی لگتا ہے ... مزید پڑھیں

قصور،کار اور رکشے میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں کار اور رکشے میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق حادثہ وڈانہ سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتارکار سڑک کنارے کھڑے رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار4 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ،لاشوں ... مزید پڑھیں

کراچی، جماعت اسلامی امریکی صدر کے متنازع فیصلے کیخلاف آج ملین مارچ کرے گی،سراج الحق قیادت کریں گے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کیخلاف آج کراچی میں ملین مارچ کرے گی،ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کریں گے جس میں دیگر مذہبی جماعتیں بھی شریک ہونگی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے متنازع ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔