Monday, 4 December 2017

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2017-12-04

احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز اشتہاری قرار دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، انہیں احتساب عدالت میںمسلسل عدم حاضری کی وجہ سے اشتہاری قرار دے دیا ہے جبکہ دونوں کے خلاف نیب آرڈیننس کے سیکشن 512کے تحت شہادتیں ریکارڈ ... مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد،احتساب عدالت کو ٹرائل جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیںاور احتساب عدالت کو ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن نے نیب ... مزید پڑھیں

نیب ریفرنسز،نوازشریف کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،مریم کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست مسترد، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نواز شریف کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور جبکہ مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی تاریخوں میںتبدیلی کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب ... مزید پڑھیں

اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو نوازشریف کے نیب ریفرنسز کے بعد سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت ... مزید پڑھیں

ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم ،انسداد دہشتگردی اور کراچی کا امن لوٹانے کا وعدہ پورا کیا،نوازشریف کے زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس ختم ہو گیاجس میں ملک کی سیاسی صورتحال اوردیگرامورپرمشاورت کی گئی ،سابق وزیراعظم کمیٹی کوپارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پراعتمادمیں لیا،اجلاس میں عام انتخابات،عوامی رابطہ ... مزید پڑھیں

نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی ملاقات،ن لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال،لیگی قیادت نے گرین سگنل دیدیا،چودھری نثار بھی پنجاب ہائوس پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب ہاﺅس میںملاقات کی ، جس میں جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف،سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ... مزید پڑھیں

لگتاہے عمران خان اورجہانگیر ترین کے فیصلے میں بھی مجھے نااہل کیاجائیگا،نوازشریف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز میں پیشی کے بعد صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ عمران خان کافیصلہ محفوظ ہے،سپریم کورٹ نے ابھی تک نہیں سنایاکیاکہیں گے؟کے جواب میں نوازشریف نے جواب دیا کہ لگتاہے عمران خان اورجہانگیرترین کے فیصلے میں بھی مجھے ... مزید پڑھیں

ریاض ، پاک سعودی عرب مشترکہ انسداددہشتگردی مشقیں''الشہاب ''ٹو جاری

راولپنڈی، ریاض (آئی این پی ) ریاض میں پاک سعودی عرب مشترکہ انسداددہشتگردی مشقیں"الشہاب 2"جاری،مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کوایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کاموقع ملے گا ،دونوں ممالک اورفورسزکے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ... مزید پڑھیں

ہم کسی کیلئے ضد رکھنے والے نہیں،ہم چاہتے ہیں فیصلہ دیں تو کوئی کہتا پھرے کہ فیصلہ کیوں دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی اور نکاسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کےلئے ضد رکھنے والے نہیں،ہم نہیں چاہتے کہ فیصلہ دیں تو کوئی کہتا پھرے کہ فیصلہ کیوں دیا،ہم سوچ ... مزید پڑھیں

ہم نے 2018 ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا،میں نے وعدہ خلافی کر کے 2017 میں ہی ختم کر دی،نوازشریف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حالات جو بھی ہوں مقابلہ کروں گا،ہم نے 2018 ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھالیکن میں نے وعدہ خلافی کر کے لوڈشیڈنگ 2017 میں ختم کر دی،اسی لئے اب یہ کہیں گے کہ نوازشریف صادق وامین نہیں ہے ،پنجاب ہاﺅس میں پارٹی ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔