روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج ڈیرہ غازی خان جلسے سے خطاب کریں گے
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج ڈیرہ غازی خان جلسے سے خطاب کریں گے ، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پنڈال میں کرسیاں، پارٹی قائدین کے بینرز اور پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف آج ڈی جی خان میں ... مزید پڑھیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ خواتین کنونشن سے خطاب اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج 3 بجے لاہور پہنچیں گے ،جہاں وہ خواتین ونگ کے اجلاس میں شرکت کریں ... مزید پڑھیں
بہاولپور: پی ٹی آئی خواتین نے عائشہ گلالئی پر انڈے اور ٹماٹر پھینک دیئے
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہاولپور آمد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کی جانب سے عائشہ گلالئی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی 'صوبہ بہاولپور بحالی تحریک' کی دعوت پر بہاولپور کے مقامی ... مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ، لارجربنچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج (ہفتہ کو)چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں لارجربنچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں لارجربنچ اہم مقدمات کی سماعت کرے ... مزید پڑھیں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی غیر اعلانیہ دورے پر اچانک واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی غیر اعلانیہ دورے پر اچانک واشنگٹن پہنچ گئے، وہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی عہدیدار اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین ٹیڈ یوہو سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ امریکی عہدیدار سے ہوٹل میں 45منٹ ... مزید پڑھیں
سرکاری اشتہارات پر سیاسی رہنماﺅں کی تصاویر کیس،سپریم کورٹ نے سیکرٹری اطلاعات کی رپورٹ مستردکردی
-کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکاری اشتہارات پرسیاسی رہنماؤں کی تصاویرکیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیکرٹری اطلاعات کی پیش کردہ رپورٹ مسترد کردی اور 3 اپریل کو تفصیلی رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ... مزید پڑھیں
نوازشریف کی نئے چیئرمین سینیٹ پر شدید تنقید، لیکن صادق سنجرانی نے عہدہ سنبھالتے ہی نوازشریف کیلئے کیاشاندار اعلان کردیا ؟جان کر وہ خود بھی دنگ رہ جائیں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں سیاست میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں،کوشش کریں گے بہترسے بہتر کام کرسکیں۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق ... مزید پڑھیں
چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عرفان الٰہی جنہیں کچھ عرصہ پہلے ہی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین لگایا گیا تھا نے اپنی مدت مکمل ہونے سے ... مزید پڑھیں
انتخابات سے قبل جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں لیکن اب عوام باشعور ہو گئی ہے :احسن اقبال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں ،چند حلقے الیکشن سے پہلے ایسے حالات بناتے ہیں کہ جمہوریت پر سوال اٹھائے جا سکیں اور احتساب کے نعرے لگائے جاسکیں لیکن یہ احتساب پورے پانچ سال یاد کیوں نہیں آتا ... مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں کراچی صاف چاہئے، چیف جسٹس کا حکم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واٹر کمیشن کی رپورٹ کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ ایک ہفتے میں کراچی صاف ہوجانا چاہیے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں واٹر کمیشن کی عبوری رپورٹ کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سندھ سے کہا کہ واٹر کمیشن کی ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan



















0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔