روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں نامعلوم شخص کی داخل ہونے کی کوشش
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کےہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں ایک شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم حسین نواز کی نشاندہی پر سیکیورٹی حکام نے باہر نکال دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حسین نواز نے بتایاکہ مشتبہ شخص نے کمرے میں گھسنے کی کوشش کی ... مزید پڑھیں
قارئین کو عید مبارک ، ملک بھر میں آج روایتی جوش و جذبے سے عید الفطر منائی جا رہی ہے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جبکہ اس موقع پر مساجد ، اہم پارکوں اور کھلی جگہوں پر نمازعید کے اجتماعات ہو ئے جن میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر ... مزید پڑھیں
پاک فوج کی طرف سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، پرامن ماحول میں منائی جانے والی عید شہدا اور غازیوں کی مرہونِ منت ہے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں منائی جانے والی عید شہدا اور غازیوں کی مرہونِ منت ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ... مزید پڑھیں
پرامن ماحول میں عیدکی خوشیاں شہداکی مرہون منت ہیں:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول میں عیدکی خوشیاں شہداکی مرہون منت ہیں، ہم عید کے پر مسرت موقع پر شہدااورغازیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ عیدکے موقع پراپنوں سے دورفوجی ... مزید پڑھیں
آرمی چیف نے عیدایل اوسی پرجوانوں کےساتھ منائی:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدایل اوسی پرجوانوں کےساتھ منائی اور نما زعید کے بعدملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ ہی نماز عید ادا کرنے کے بعد ... مزید پڑھیں
سریاب روڈ پر فائرنگ، عید کے رو زڈیوٹی پر مامور 3لیویز اہلکار شہید
کوئٹہ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سریاب روڈ پر نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں عید کی ڈیوٹی پر تعینات 3اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی سریا ب روڈ کے علاقہ کلی بنگلزئی میں نامعلوم افراد لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو ... مزید پڑھیں
پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ ڈرو ن حملے میں ہلاک ہو گیا:افغان وزارت دفاع
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان وزارت دفاع نے پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ کی ڈرو ن حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع نے پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان افغان وزارت ... مزید پڑھیں
صدر پاکستان کا قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان کر دیا ۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین نے قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان کیا جس کے مطابق 19قیدیوں کورہا اور 117قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ... مزید پڑھیں
ڈرون حملے میں پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد، کالعدم تحریک طالبان کاسربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ، امریکی نشریاتی ادارے کا دعو یٰ
کنٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبے کنٹر میں ڈرون حملہ میں پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ،کا لعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جینو نیوزنے امریکہ کے ایک نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ افغان صوبے کنٹر میں ڈرون حملے میں ... مزید پڑھیں
پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کر دی گئی ،مزید 4وزرا نے حلف اٹھا لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے کی نگران کابینہ میں توسیع کر دی ,مزید 4وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے نگران کابینہ میں توسیع کے لئے حلف برداری کی ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan




















0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔