Thursday, 5 July 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-07-05

اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو ٹیکس ایڈجسٹ کریں عوام پر بوجھ نہ ڈالیں: چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو ٹیکس ایڈجسٹ کریں عوام پر بوجھ نہ ڈالیں، لوگ یہ بوجھ اٹھا نہیں سکیں گے.عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات ... مزید پڑھیں

نوازشریف کو کریڈٹ دیتا ہوں ، انہوں نے بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی : عمران خان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ” میں نوازشریف کو اس بات کا کریڈٹ دینا چاہتاہوں کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ، نوازشریف نے ہر طرح سے اپنی بہترین کوشش کی یہاں تک کہ انہوں نے ... مزید پڑھیں

پاک فوج کے ترجمان کا سوشل میڈیا پر مثبت تصاویری مقابلہ منعقد کرانے کے بعد انعامات دینے کا اعلان ، صارفین نے کونسی تصاویر شیئرکیں؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

روالپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کیلئے انتہائی دلچسپ مقابلے کا انعقاد کروا کر دل جیت لیے ہیںتاہم اب نتیجے کا بھی اعلان کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ... مزید پڑھیں

نیب نے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹر فواد حسن فواد کو آشیایہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں نیب لاہور نے گرفتار کر لیا گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فواد حسن فواد نوازشریف کے انتہائی قریبی شخصیت ہیں اور انتہائی طاقتور سرکاری افسر ... مزید پڑھیں

سابق سینٹر ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل ، فیئر فلیٹس کب خریدے گئے،سینئر لیڈر شپ کو پتاتھا :عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں لیکن کسی وزیر کا ضمیر نہیں جاگا، مے فیئر فلیٹس کب خریدے گئے،سینئر لیڈر شپ کو پتاتھا لیکن ظفرعلی شاہ نے کبھی نوازشریف کا دفاع نہیں کیا۔مسلم لیگ ن کے سابق سینٹر ظفر ... مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کالیگی امیدوار ہارون سلطان کے خواتین امیدوارکیخلاف متنازعہ بیان کا نوٹس،کل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 184 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہارون سلطان کے خواتین امیدوارکیخلاف متنازعہ بیان کا نوٹس لے لیا اورسابق صوبائی وزیرکو کل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرکے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا۔واضح رہے کہ ہارون سلطان نے ... مزید پڑھیں

رحیم یار خان، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم،6 مسافرجاں بحق

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور9 شدید زخمی ہوگئے۔فتح پور پنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع ... مزید پڑھیں

صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو کامیابی ن لیگ کو ملے گی،آصف کرمانی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو کامیابی ن لیگ کو ملے گی۔مسلم لیگ ن کے سینٹر آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کا نام پاناما کیس میں نہیں،سابق وزیراعظم ... مزید پڑھیں

چیف جسٹس نے اہلیان کراچی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اہلیان کراچی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کراچی کے عوام کو خوشخبری سنائی اور کہا ’ہم کراچی کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیں، کراچی میں ... مزید پڑھیں

موبائل کارڈ پر ٹیکس کب تک نہیں لیا جائے گا ؟ چیف جسٹس نے کراچی والوں کو خوشخبری سنانے کے بعد پورے پاکستان کو خوش کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ موبائل کارڈز پر ٹیکس تا حکم ثانی معطل رہے گا۔سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے موبائل کارڈز پر ٹیکس 10 دن کے لیے ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔