Sunday, 8 July 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-07-08

فخر زمان کے 91 رنز کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹرائی اینگولرسیریز اپنے نام کر لی

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوینٹی ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں فخر زمان کی شاندار 91 رنز کی اننگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 184 رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر عبور ... مزید پڑھیں

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، سپریم کورٹ کا آصف زرداری سمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بیس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس ... مزید پڑھیں

بنوں دھماکے کا مقدمہ پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف درج،دہشتگردی سمیت کئی دفعات شامل

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیریں مالک نے بم حملہ کی ایف آئی آر مخالف امیدوار ملک شاہ محمد خان اور ان کے بڑے بھائی ملک گل باز خان کے خلاف درج کرادی ہے۔گزشتہ رات ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم حملہ کے مقدمہ میں دہشت گردی ... مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں آج بھی دو مقدمات کی سماعت ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں چھٹی کے روز(آج)بھی 2 مقدمات کی سماعت ہو گی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس پر ٹیکس سے متعلق ازخود نوٹس اورجعلی بینک اکاﺅنٹس کی تحقیقات میں تاخیر پر بھی سماعت ہو گی ۔ مزید پڑھیں

تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری، عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سنٹر،ہری پوراورایبٹ آباد میں جلسوں سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے ،اس کے علاوہ عمران خان ہری پور اورایبٹ آباد جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کی ... مزید پڑھیں

کیپٹن صفدر کا آڈیو پیغام ، آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد نیب کو آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد کیپٹن صفدر روپوش ہو گئے تھے اور حالات کو دیکھ رہے ... مزید پڑھیں

ایم ڈی پی ایس او کتنی تنخواہ لے رہے ہیں ؟ سپریم کورٹ میں ایسا انکشاف کہ سن کر چیف جسٹس بھی حیران پریشان رہ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوںسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی کی گئی ،قیمتیں کم کرنے کاکوئی فارمولہ ہے؟،عدالت کو آگاہ کریں کیسے قیمتوں کا اتار چڑھاؤ ... مزید پڑھیں

سندھ کا بڑا کرپشن سکینڈل زرداری گروپ کو پیسے کس اکاونٹ سے دیئے گئے؟ چیف جسٹس کے سوال پر ڈی جی ایف آئی اے نے انتہائی حیران کن جواب دیدیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے سوال کیا کہ کتنے جعلی اکاونٹس ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ 29بینک اکاونٹس میں35ارب روپے منتقل کئے گئے ہیں ۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ زرداری ... مزید پڑھیں

ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں : مریم نواز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیاہے کہ ” ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں ، میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے “۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ قربانی ہم دیں گے اور اس کا ثمر ... مزید پڑھیں

نیب ٹیم کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پہنچ گئی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی ۔ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم نے راولپنڈی پہنچتے ہی پولیس کو معاونت کے لئے درخواست دے دی۔نیب کی طرف سے آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ کیا گیاہے،اس موقع ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔