Wednesday, 1 August 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-08-01

میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 85 افراد زخمی، بروقت ہنگامی انخلاکے دروازے کھلنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی امریکی ملک میکسیکو میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارہ سیدھا زمین پر گرا اور اس سے پہلے کہ اس ... مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا این اے 60 میں ضمنی انتخاب کا حکم ، ہماری طر ف سے امیدوار راشد شفیق ہو گا : شیخ رشید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کروانے کا حکم دے دیاہے جس پر شیخ رشید کا کہناتھا کہ این اے 60 میں جب بھی الیکشن ہوگا، ہماری طرف سے (میری اور پی ٹی آئی کی طرف سے) راشد شفیق انتخاب میں حصہ لے گا ۔واضح رہے کہ شیخ رشید این اے 60 اور ... مزید پڑھیں

غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا معاملہ،پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔الیکشن کمیشن میں انتخابی مہم کے دوران پرویز خٹک کی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔ ... مزید پڑھیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے راولپنڈی بار سے خطاب پر جسٹس شوکت عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا :نجی ٹی وی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم جوڈیشل کونسل نے آئی ایس آئی سے متعلق بیان پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوز  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی نے حال ہی میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے ... مزید پڑھیں

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھل گئے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔سندھ میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد آج صوبے بھر کے سکول کھل گئے تاہم چھٹیوں کے بعد پہلے روز کے باعث سکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی ... مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:مصطفی کمال کی کراچکی کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار، درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی کراچی کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے اور درخواست ستمبر میں سماعت کیلئے مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں پاک ... مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے چرچ حملہ متاثرین معاوضہ کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چرچ حملہ متاثرین معاوضہ کیس نمٹا دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سارے متاثرین کو معاوضہ مل گیا،بڑی مہربانی ہے اتنے عرصے بعد معاوضہ دیا جائے۔چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ ازخودنوٹس کیس پر ... مزید پڑھیں

این اے 106 ، رانا ثنا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے 6 اگست کو دلائل طلب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 106 فیصل آباد سے راناثنااللہ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے 6 اگست کو دلائل طلب کر لئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے این اے106سے ناکام امیدوار ... مزید پڑھیں

بلوچستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ فیصلہ کر لیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان اور وفاق میں اتحادی حکومت بنانے پر اتفاق رائے کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت ہوئی جس دوران پی ٹی آئی نے ... مزید پڑھیں

" سچے دل سے کہتی ہوں ریلوے میں سعد رفیق نے ۔۔۔ " نگران وزیر ریلوے نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر عوام کی شکایات سننے کے لیے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ، سچے دل سے کہتی ہوں کہ سعد رفیق نے ریلوے میں بہترین کام کیا۔راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔