روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید چاروں بیٹوں سمیت عدالت سے گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت مسترد ہونے پر اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو بیٹے عبدالغنی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ، عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ 28 اگست تک موخرکر دیا۔تفصیلات ... مزید پڑھیں
احتجاج کام دکھا گیا ،نوازشریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروزر میں احتساب عدالت لایا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میں پیشی کیلئے نوازشرریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیاہے تاہم آج انہیں بکتر بند گاڑی میں نہیں بلکہ کالے رنگ کی ” لینڈ کروزر “ میں بٹھا کر لایا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 13 اگست کو ہونے والی پیشی میں ... مزید پڑھیں
تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر آئندہ پانچ سالوں کیلئے قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئے سپیکر کی کامیابی کا نتیجہ سناتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے 330 اراکین نے حلف لیا تھا اور آج ووٹ ... مزید پڑھیں
نیب ریفرنسز کی سماعت،سابق وزیر اعظم نواز شریف کوسخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب پہنچا دیا گیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افرادکے جوڈیشل کمپلیکس میں عدالت پر پابندی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ... مزید پڑھیں
خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل،گنتی جاری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیکرکے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیااور ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے سپیکر کے امیدوار مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد مدمقابل ہیں۔ایوان میں سپیکر کے ... مزید پڑھیں
پی پی 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے
اسلام آباد /جلالپور پیروالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی حلقہ 222 جلالپور پیروالا سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی پی ٹی ... مزید پڑھیں
احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود ہے جبکہ سکیورٹی کیلئے پولیس کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس ... مزید پڑھیں
نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران چودھری نثار نے شامل کئے،چیف جسٹس پاکستان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران چودھری نثارنے شامل کئے ،عدالتی حکم پرخفیہ اداروں کے افسران کوجے آئی ٹی میں شامل نہیں ... مزید پڑھیں
سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جس دوران عمران خان کا نام پکارا گیا اور وہ ووٹ ڈالنے کیلئے گئے تو آگے جا کر پتا چلا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ بھی گھر بھول آئے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ نے اعتراض کیا تو عمران خان ... مزید پڑھیں
تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دی۔نومنتخب سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے سپیکر کے ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan


















0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔