روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
"ڈو مور ختم" امریکی دفاعی بجٹ میں پاکستان کی امداد میں کٹوتی ، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کیخلاف کارروائی کی شق حذف کردی گئی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے دفاعی بجٹ میں پاکستان کی ا مداد میں کٹوتی کردی ہے جس کے بعد نئے دفاعی بل میں پاکستان کی امداد کم کرکے ساڑھے 16ارب روپے سالانہ کردی گئی ہے ۔حقانی نیٹ ور ک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کی شق کو بھی بل سے نکال دیا گیاہے۔ جیونیوز کے مطابق ... مزید پڑھیں
چین میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ:چیف جسٹس کا پیرسے پہلے تمام مسافروں کو واپس لانے کاحکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیرسے پہلے تمام مسافروں کو واپس لانے کاحکم دیتے ہوئے سول ایوی ایشن کوپروازروانگی کی رپورٹ ڈیڑھ گھنٹے میں دینے کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانیوں ... مزید پڑھیں
حسن اور حسین نواز کے خلاف اب تک کاسب سے بڑا قدم اٹھا لیا، ن لیگ میں 'کھلبلی ' مچ گئی،جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرلیاہے ۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے نوازشریف کے صاحبزادو ں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے ۔ ایف آئی ... مزید پڑھیں
دیامر: رات گئے نامعلوم افراد کے تعلیمی اداروں پر حملے، 12 سکول تباہ کردیے
دیامر (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے تعلیمی اداروں پر حملے کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دیامر میں رات گئے نامعلوم افراد نے تعلیمی اداروں میں توڑپھوڑکی اور املاک کوآگ بھی لگادی گئی۔ نامعلوم افراد نے مجموعی طور پر 12 تعلیمی ... مزید پڑھیں
سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا کیس ،نیب نے عمران خان کو طلب کرلیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب پشاور نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74 گھنٹے استعمال کا الزام ہے جس میں انہیں نیب پشاور نے 7 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ مذکورہ کیس میں سابق ... مزید پڑھیں
ایم کیوایم رہنماؤں کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات،متحدہ نے کراچی پیکچ پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگ لی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے متحدہ کا وفد بنی گالہ پہنچ گیا۔ایم کیوایم کے وفد کی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین،شاہ ... مزید پڑھیں
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس کا ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوادویات کی قیمتوں سے متعلق کیسز 10 ہفتے میں نمٹانے کا بھی حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں ... مزید پڑھیں
عابد شیر علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کی این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم ... مزید پڑھیں
طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کے مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا گیاہے جبکہ انہیں ... مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کی حکومت میں شمولیت کی دعوت، سردار اختر مینگل نے 6 مطالبات پیش کردیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے آنے والے پی ٹی آئی وفد کے سامنے اپنے 6 نکات پیش کردیے۔بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد میں نعیم الحق اور یار محمد رند پر مشتمل پی ٹی آئی کے وفد نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan




















0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔