روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
بینظیر بھٹو قتل کیس، بی بی سی کی تحقیقات ہماری ایجنسیوں سے بہتر تھیں ، جسٹس آصف سعید کھوسہ ، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کے اختیارات پر قدغن نہیں لگائی ... مزید پڑھیں
شہبازشریف کو نیب نے گرفتار کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا۔آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ... مزید پڑھیں
بھارتی ایئر فورس کا جہاز ریاست اتر پردیش میں تربیتی پرواز کے دوران گر گیا
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ایئر فورس کا جہاز ریاست اتر پردیش میں تربیتی پرواز کے دوران گر گیا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے جبکہ کسی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایئر فورس 8 اکتوبر کو اپنی 86 ویں سالگرہ منا رہی ہے ۔ مائیکرو لائٹ ایئر ... مزید پڑھیں
بینظیر بھٹو قتل کیس، بلاول نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے، ایسا کام کردیا کہ جیالے شکر منائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔بینظیر بھٹو شہادت کیس میں ملزم پولیس افسران کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت آج (جمعہ کو ) سپریم کورٹ میں ہوگی ۔ ... مزید پڑھیں
تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو بڑا جھٹکا دیدیا ، ان کے بیٹے کو بڑا عہدہ دینے کے بعد واپس لے لیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو شیڈو سیکریٹر ی آف ہیلتھ کے عہدے سے ہٹا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انس سرور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے صاحبزادے ہیںاور انہیں لندن میں یہ عہدہ دیا گیا تھا تاہم جب ان سے عہدے سے ... مزید پڑھیں
"سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے " چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کیوں دیئے ؟ جان کر پوری پی ٹی آئی پریشان ہو جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات ... مزید پڑھیں
" انہیں ڈاکو کہیں تو برا مان جاتے ہیں چلیں فارسی میں یہ لفظ کہہ لیتے ہیں کہ ۔۔" فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مشاہد اللہ ایک مرتبہ پھر غصے میں آ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ مشاہد اللہ کے بھائیوں کو قواعد و ضوابط کے خلاف ترقی کی تحقیقات کر رہے ہیں ، ان کو ڈاکو کہیں تو برا مان جاتے ہیں اس لیے راہزن کہہ لیتے ہیں جو کہ فارسی کا لفظ ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ... مزید پڑھیں
کیا شہبازشریف کو واقعی نیب نے گرفتار کر لیاہے ؟ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگیزیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی نیب کی جانب سے گرفتارکی تصدیق کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نیب لاہور میں پیش ہونے کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران نیب افسران نے انہیں حراست ... مزید پڑھیں
توہین رسالت ﷺ کیس، سزائے موت کا سامنا کرنے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے توہین رسالت ﷺ کے الزام میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔توہین رسالت ﷺ کے الزام میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، ... مزید پڑھیں
شہبازشریف کو صاف پانی سکینڈل میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ۔۔۔نیب میدان میں آ گئی ، کس کیس میں گرفتار کیا گیا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب لاہور نے شہبازشریف کو گرفتاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیا گیاہے اور انہیں کل معزز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan



















0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔