Saturday, 10 November 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-11-10

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع،رمضان شوگر ملز کیس میں ریمانڈ کی درخواست مسترد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی اور24 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کے ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔سابق وزیراعلیٰ ... مزید پڑھیں

"اس آدمی نے عثمان بزدار کو چلنے نہیں دینا " جہانگیر ترین اور پرویز الہیٰ کی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ، پاکستان میں تہلکہ برپا ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طاہر چیمہ بھی شریک تھے ۔ویڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ... مزید پڑھیں

افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان امن کیلئے روسی کاوش کی حمایت کرتا ہے :دفتر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ یہ مسئلہ سیاسی طورپر حل ہوگا ۔ دنیا نیوز کے مطابق افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ماسکو کانفرنس کے اختتام پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ افغان دیرپا امن کیلئے روس ... مزید پڑھیں

شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی، لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال کرپشن سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جسمانی ... مزید پڑھیں

پنجگور:پی آئی اے کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پنجگور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کا طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا،اے ٹی آرطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا،طیارے میں سوار تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ طیارے کے ٹائروں کونقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 517 کراچی سے پنجگورپہنچی ... مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہورآئیں گے۔ وزیراعظم حکومت پنجاب کے داتا دربار کے باہر پہلے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کر رہی ہے۔دورہ لاہور میں وزیراعظم ایوان ... مزید پڑھیں

پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگالیا: اسد عمر

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگالیا، 27 ممالک میں 95 ہزار بینک اکاؤنٹس کی معلومات ہیں، اس سلسلے میں قانون سازی کی جا رہی ہے، تمام متعلقہ ادارے آن بورڈ ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ... مزید پڑھیں

کیا پاکستان کے اس لڑاکا طیارے نے اسلام آباد میں کریش لینڈنگ کی ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کی حیران کن حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاک فوج کے طیارے نے اسلام آباد کی سڑک آئی نائن میں کریش لینڈنگ کی ہے تاہم یہ سراسر غلط اور بے بنیاد افواہ ہے جبکہ اس کی حقیقت کچھ اور ہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 8 ... مزید پڑھیں

ایون فیلڈ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہائی ، مریم نواز نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ، کیا کہا ؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایوین فیلڈ ریفرنس میں رہائی سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ میں تحریر ی جواب جمع کروا دیاہے ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف ،مریم اور صفدر کو قید اور جرمانوں ... مزید پڑھیں

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے،اس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،عمران خان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے،اس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل نہ کیا جائے توقانون کی حکمرانی ختم ہو ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔