Wednesday, 21 November 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-11-21

وجہ تخلیق کائنات کی آمد ،ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، فرزندان اسلام حضور ﷺکی مدع سرائی میں مشغول، فضائیں درود سلام سے معطر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ روایتی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت سے منایا جارہاہے ، چھوٹے بڑے تمام شہروں میں محافل میلاد ، جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد ، فرزندان اسلام حضور ﷺ کی مدح سرائی میں مشغول، فضائیں درود سلام کی صداﺅں سے معطر ... مزید پڑھیں

سوات: مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل مٹہ کے علاقے نیلا گرام میں مارٹر گولہ پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق کھیتوں میں ایک پرانا مارٹر گولہ پڑا ہوا تھا جو کھیلتے ہوئے بچوں کے ہاتھ لگ گیا۔ بچوں نے مارٹر گولے کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا کہ اسی دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ افسوسناک واقعے میں 2 بچے ... مزید پڑھیں

رحمتہ العالمین ﷺ کے امتی ہونا خوش قسمتی ،عیدمیلادالنبیﷺ پرتمام پاکستانیوں کومبارک باد:وزیر اعظم کا ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈالنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ رحمتہ العالمین ﷺ کے امتی ہیں،حضور ﷺ کا امتی ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کی کوشش کریں،عیدمیلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پرتمام پاکستانیوں کومبارک بادپیش ... مزید پڑھیں

دونوں ممالک کو مشترکہ مسائل کا سامنا ہے، ملائیشین وزیر اعظم،عمران خان کی 23 مارچ کی تقریب میں مہاتیر محمد کو شرکت کی دعوت

کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں اور مہاتیر محمد کو بدعنوانی کے خلا ف ووٹ دیے گئے ہیں۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ملائیشین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کو مشترکہ مسائل کا ... مزید پڑھیں

مسلم امہ کا مضبوط اتحاد، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا کردار، پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کے جزوے خاتمے پر اتفاق، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ

کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ملائیشیا نے مسلم امہ کے مضبوط اتحاد پر اتفاق کیا ہے جبکہ مسلم امہ کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے ملائیشین وزیر اعظم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر ... مزید پڑھیں

کیا واقعی کیپٹن صفدر نے دوسری شادی کرلی ؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد سابق وزیراعظم کے داماد نے واضح اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے حوالے سے افواہ زور پکڑے ہوئے کہ وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے تاہم اب ان افواہوں پر وہ خود میدان میں آ گئے ہیں اور ... مزید پڑھیں

نبی کریم ﷺ نے صلہ رحمی کا درس دیا، وہ رحم فرماتے تھے جو آج کی دنیا میں نظر نہیں آتا: صدر مملکت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ تمام عالم کے سردارہیں، انہوں نے صلہ رحمی کا درس دیا، حضور ﷺرحم فرماتے تھے جو آج کی دنیا میںنظر نہیںآتا۔ جدید علوم کا حصول وقت کی ضرورت، صراطِ مستقیم ہم سب کا مقصد ہے ، درگزر کرنے سے ہی معاشرہ ... مزید پڑھیں

پاکستان میں ملائیشیا سے زیادہ وسائل ہیں لیکن یہ ملائیشیا کی خوش قسمتی ہے کہ اسے مہاتیرمحمد جیسا لیڈر ملا: وزیراعظم عمران خان

کولالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملائیشیا سے زیادہ وسائل موجود ہیں لیکن یہ ملائیشیا کی خوش قسمتی ہے کہ اسے مہاتیرمحمد جیسا لیڈر ملا، ماضی میں ہمارے ملک نے تیزی سے ترقی کرنی تھی لیکن پاکستان میں آج تک گورنسس سسٹم نہیں دے سکے۔ ملائیشیا ... مزید پڑھیں

کیپٹن صفدر کی مبینہ دوسری شادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، افواہوں کا بازار گرم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل مٰیڈیا پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ دوسری شادی کے گزشتہ تین روز سے خوب چرچے ہورہے ہیں اور اب ان کی مبینہ بیوی اور صاحبزادے کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ دوسری شادی کا چرچہ 2 روز ... مزید پڑھیں

ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں پروزیر اعظم عمران خان کے جوابی ردعمل سے امریکیوں کے ہوش ٹھکانے آگئے ، حکو مت پاکستان سے تحریری رابطہ کرکے قربانیوں کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کے سخت ٹوئٹس پر ردعمل کے بعد سینئر امریکی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرلیاہے اور پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹرمپ کو ان قربانیوں سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ جیونیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سخت ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔