Tuesday, 22 January 2019

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2019-01-22

حب میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر جاں بحق، 6زخمی

حب(ڈیلی پاکستان آن لائن) حب میں بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افرادجھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ۔ جیونیوز کے مطابق حب میں بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے ... مزید پڑھیں

سال کا پہلا سپر بلڈ وولف چاند گرہن ختم

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سال کا پہلا سپر بلڈ وولف چاند گرہن ختم ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپر بلڈ وولف چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 38 منٹ پر شروع ہوا تھا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ چاند گرہن امریکہ اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا تھا تاہم پاکستان میں ... مزید پڑھیں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی' ملزم گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے این ایف کے مطابق مسافرکے ... مزید پڑھیں

کراچی، پولیس اہلکار کا قتل، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز گارڈن کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار احتشام کو قتل کیا گیا ، مقتول مزار قائد ٹریفک چوکی پرتعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ حملہ آوروں کا ... مزید پڑھیں

خدیجہ صدیقی تشدد کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی جس کے بعد خدیجہ لندن میں یونی ورسٹی سے چھٹی لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سماعت کرے ... مزید پڑھیں

پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد ... مزید پڑھیں

نوازشریف کے دل کے پٹھے معمول سے زیادہ سخت،ای سی جی رپورٹ بھی تسلی بخش نہیں آئی ،ہسپتال ذرائع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا پی آئی سی میں تھیلیم سکین جاری ہے جبکہ ان کی ای سی جی اور ایکو کارڈیو گرافی مکمل ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق 3 رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کر رہا ہے، ڈاکٹر شاہد حمید میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں، میڈیکل بورڈ کے ... مزید پڑھیں

پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کر لیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کونکال لیااور تمام سیاحوں کو مری اور کالا باغ کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کونکال لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ... مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے عزیربلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست کا جواب جمع کرا دیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست کا جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ نے عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جواب ... مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پرآئی جی پنجاب 24 جنوری کو رپورٹ سمیت طلب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو 24 جنوری کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔