Tuesday, 29 January 2019

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2019-01-29

شہباز شریف کی درخواست ضمانت، نیب کو مزید مہلت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے چھ فرروی تک مہلت دے دی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ... مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظر ثانی کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظر ثانی کی اپیل کو تفصیلی طور پر سننے کے بعد خارج کر دیا ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی درخواست کی ... مزید پڑھیں

" ذہنی تناﺅ کی وجہ سے بہت جلد میں مرنے والا ہوں " مذاق رات کے ڈی جے محسن عباس حیدر نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ لوگ دعائیں کرنے لگے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر انتہائی پریشان کن پیغام جاری کیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں بطور ڈی جے پرفارم کرنے والے محسن عباس حیدر شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔ ... مزید پڑھیں

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیا،افتتاحی میچ انگلینڈاورجنوبی افریقا میں 30 مئی کو کھیلاجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیا،افتتاحی میچ انگلینڈاورجنوبی افریقا میں 30 مئی کو کھیلاجائے ... مزید پڑھیں

سانحہ ساہیوال: متاثرہ خاندان آج قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے پیش ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ذیشان اور خلیل کے ورثا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے جہاں وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے روبرو پیش ہوں گے۔ دونوں خاندانوں نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ... مزید پڑھیں

قومی اسمبلی کی کمیٹی میں عمران خان، شہباز شریف اور آصف زرداری شامل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا ماحول پرامن رکھنے کیلئے سپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بنادی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 13 رکنی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے جس میں وزیراعظم عمران خان بطور قائد ایوان شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کے دیگر ارکان ... مزید پڑھیں

اسلام آبادہائیکورٹ،سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق آصف کی نااہلی کیلئے درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کیلئے ... مزید پڑھیں

اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم ،آئندہ سماعت پر دلائل طلب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم کر دیئے اور درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے ... مزید پڑھیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے سڈنی میں مینز اینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020 تک ہوگا جس ... مزید پڑھیں

لاہورہائیکورٹ،اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر چودھری نثار کو نوٹس جاری،جواب طلب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چودھری نثار کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔