Friday, 18 November 2016

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2016-11-18

مکار دشمن کی ایک اور چال ناکام، پاک بحریہ نے ملکی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی بھارتی آبدوز کو مار بھگایا، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ترجمان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) افواج پاکستان نے مکار دشمن کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور اس مرتبہ یہ کارنامہ پاک بحریہ نے انجام دیا ہے جس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی ... مزید پڑھیں

پاناما لیکس کیس : تحریک انصاف نے حامد خان کی جگہ بابر اعوان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں موقف کو بھرپور انداز میں پیش  نہ کرپانے پر حامد خان اور نعیم بخاری کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔  جیو نیوز کے مطابق عمران خان اور پارٹی قیادت  نے سپریم کورٹ میں جاری پاناما ... مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پہنچ گئے, طلباء کو لیکچر بھی دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپنے مادر عملی میں اساتذہ اور طلباءسے گفتگو کی ۔انہوں نے یونیورسٹی میں طلباء کو لیکچر بھی دیا۔ اے ... مزید پڑھیں

اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حاجی عدیل کی نماز جنازہ پشاور کے جناح پارک میں ادا کر دی گئی ہے ، نماز جنازہ میں اے این پی کے ... مزید پڑھیں

پانامہ کیس، مشکل میں پھنسی تحریک انصاف کا اعتزاز احسن سے رابطہ، کیس جیتنے کیلئے اہم تجاویز مل گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس پر مشکل میں پھنسی تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن سے رابطہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اعتزاز احسن نے کیس جیتنے کیلئے اہم تجاویز دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ محنت اور عدالت میں سوال ... مزید پڑھیں

پاکستان اور ترکی کاایک دوسرے کے ساتھ تعاون مستحکم بنانے کا عزم،دہشت گردی کےخلاف پاک ترک عوام کی مزاحمت کوخراج تحسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکی نے   ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے کا عزم کیا ہے ،دہشت گردی کےخلاف پاک ترک عوام کی مزاحمت کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاکستان ترکی اسٹریٹجک شراکت داری کے مستقبل سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے،دونوں ممالک نے ... مزید پڑھیں

پہلا ٹیسٹ: گرینڈ ہوم کی تباہ کن باﺅلنگ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 104 رنز بنا لئے

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 29 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے جیت راول 55 رنز اور ہنری نیکولس 29 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں ... مزید پڑھیں

"حکومتی تحریر محض دکھاوا ہیں ، واضح اور ایک تاریخ بتائی جائے "سپریم کورٹ نے مردم شماری کیس میں حکومتی تاریخ مسترد کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کے فل بینچ نے مردم شماری کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے مردم شماری میں تاخیر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ، سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے ... مزید پڑھیں

کراچی کی مشرف کالونی میں رینجرز کا آپریشن ، 2دہشتگرد ہلاک ،ساتھی فرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )رینجرز نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی ہاکس بے میں آپریشن کر کے 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ ترجمان رینجر کے مطابق آپریشن لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ۔ اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل ہسپتال میں انتقال کر گئے آپریشن کے ... مزید پڑھیں

ترک صدر وزیر اعظم کے عشائیہ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان وزیر اعظم نواز شریف کے عشائیہ میں شرکت کے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے واپس ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اسلام آباد سے لاہور میں حضوری باغ شاہی قلعہ آئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نواز ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔