روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا ،ریٹائرمنٹ کے بعداپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا :آرمی چیف
خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف ... مزید پڑھیں
بھارتی فوج کے مسافر بس اور ایمبو لینس کو نشانہ بنانے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ، اب اس معاملے کو برداشت نہیں کریں گے: نوازشریف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے مسافر بس پر فائرنگ اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعلق صورتحال پر جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے جس میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ ... مزید پڑھیں
اڑی واقعے پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں, بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباو میں آنے والے نہیں:ایئر چیف مارشل
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ بھارتی عزائم سے واقف ہیں اور حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں، اڑی واقعہ پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلیں تھیں، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباو میں آنے والے نہیں۔میڈیا رپوٹس کے مطابق آئیدیاز 2016 ... مزید پڑھیں
پاکستان کی دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی،تھرمل دور بین تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ،پاکستان تھرمل دور بین بنانے والا چوتھا ملک بن گیاہے جس سے چار کلومیٹر تک دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل تھر مل دور بین امریکہ ،یورپ اور اسرائیل نے بنائی تھی ... مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلا ش کریں ،پاکستان خطے کا اہم ملک ہے:بورس جانسن،طانوی وزیر خارجہ کو ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اورایل او سی پربریف کیا اور اپنی تشویش سے آگا ہ کیا:سرتاج عزیز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ برطانوی وزیر خارجہ کو ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اورایل او سی پربریف کیا اور اپنی تشویش سے آگا ہ کیا ،برطانوی وزیرخارجہ نے ہماری تشویش کوسمجھاہے، بورس جانسن نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کی خواہش ظاہرکی ہے ، ... مزید پڑھیں
ہربنس پورہ میں فائرنگ ، سٹیج اداکارہ قسمت بیگ اور گارڈ زخمی ، ہسپتال منتقل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ سے اداکارہ قسمت بیگ زخمی ہو گئی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد نے اداکارہ قسمت بیگ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ حملے میں سٹیج اداکارہ کا گارڈ بھی ... مزید پڑھیں
کراچی میں زندگی معمول پر آگئی، آپریشن کے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاسندھ رینجرز کے جوانوں سے الوداعی خطاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں زندگی معمول پر آگئی ہے، آپریشن کے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،آرمی چیف نے کراچی کور اور سندھ رینجرز ... مزید پڑھیں
سرتاج عزیز اور برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانوی وزیر خارجہ کے سامنے مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھا دیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے 2 روزہ دورے پر پاکستان آئے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس نے ملاقات کی ، ملاقات کے ... مزید پڑھیں
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جانس سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے ۔دونوں رہنما ﺅں کی ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز ... مزید پڑھیں
فیروز والا : کالا خطائی روڈ پر ڈمپر اور کار میں تصادم ، 3افراد جاں بحق
فیروز والا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیروز والا میں کالا خطائی روڈ پر ڈمپر اور کار میں تصاد م کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالاخطائی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرایا ۔ حادثے کے نتیجے میں کارمیں سوار 3افراد لقمہ اجل بن گئے جن کی ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔