روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم پاکستان محمد نواز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں پہلی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ انہیں اس ... مزید پڑھیں
میں نے ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے سٹریٹجک مشوروں کو اپنایا ، انتھک کوششوں،عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:وزیر اعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے سٹریٹجک مشوروں کو اپنایا ہے'آئندہ بھی ان سے مشورہ کرتا رہوں گا،جنرل راحیل شریف نے محنت اورلگن سے خودکوبہترین سپہ سالا رثابت کیا، انتھک کوششوں،عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ... مزید پڑھیں
بھارتی وزیراعظم سٹھیا گئے،پاکستان کو صحرا بنانے کی دھمکی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان مخالف عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور مودی نے اب پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی گیدر بھبکی دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے بھارتی پنجاب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واویلا کیا کہ ستلج ،بیاس اور ... مزید پڑھیں
زرعی آمد ن میں تضاد ،ایف بی آر کا جہانگیر ترین کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں اورزرعی آمد ن میں تضاد سامنے آنے پر لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف بی آر نے کہاہے کہ جہانگیر ترین کی سال 2010اور 2011کی ... مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے اعزاز میں تقریب، مجھے پاک فوج کا حصہ ہونے پر فخر ہے: جنرل راشد محمود
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے گزرتے وقت کے ساتھ ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاک فوج کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، میرا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور ... مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشک آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان نواز شریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے اور صدر ترکمانستان کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں تاپی گیس منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ممالک کے ... مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی کا 24 ویں آئنی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا اعلان، یہ ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے: اعتزاز احسن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی 24 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ 24 ویں آئینی ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے۔ ایل ا و سی پر بھرپور جواب دے رہے، ہمارا ایک ... مزید پڑھیں
سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں کسی دباﺅ میں نہیں آئیں گے : مشیر خارجہ سرتاج عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہا ہے تاہم پاکستان بھارت کسیاتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے ۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ... مزید پڑھیں
ایل ا و سی پر بھرپور جواب دے رہے، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارتی چار لاشیں اٹھاتے ہیں: وزیر دفاع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارتیوں کو چار لاشیں اٹھانا پڑتی ہیں مگر ہم شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتے۔ بھارتی وزیراعظم سٹھیا گئے،پاکستان کو ... مزید پڑھیں
اعتزاز احسن کی برطانوی وزیر خارجہ کو کرکٹ ٹیم پاکستان لانے کی تجویز، بورس جانسن نے حامی بھر لی: رہنماءپی پی پی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ نے کرکٹ ٹیم پاکستان لانے کی حامی بھر لی ہے۔ پیپلز پارٹی کا 24 ویں آئنی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا اعلان، یہ ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے: اعتزاز احسن نجی ٹی وی ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔