روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،دونوں ملکوں کے باہمی،خصوصاً فوجی امور پر تبادلہ خیال
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی ،خصوصاًفوجی امور پر گفتگو کی گئی ،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ... مزید پڑھیں
عائشہ گلالئی ڈی سیٹ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا،24 اکتوبر کو سنایا جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیاجو 24 اکتوبر کو سنایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق الیکشن میں عائشہ گلالئی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ،جس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی ... مزید پڑھیں
شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلا فات ختم کروا دئیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے درمیان پیدان ہونے والے اختلافات ختم کروا دئیے ،دونوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ... مزید پڑھیں
کرم ایجنسی میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ،جنگجو کمانڈر کے 7ساتھی ہلاک
کرم ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر پاک افغان بارڈر کے واقع پاکستانی علاقے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7جنگجو ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے انجرگی زنڈو میں امریکی ڈرون طیاروں نے تیسرا حملہ کیا ... مزید پڑھیں
نااہلی کیس،لیز کا معاملہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں کیوں نہیں؟،چیف جسٹس کا جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار کیاکہ لیزکامعاملہ محکمہ مال کے ریکارڈمیں کیوں ... مزید پڑھیں
شہباز شریف کی شہید کیپٹن حسنین نواز کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت،وزیراعلیٰ کا شہید کے بھائی کو نوکری دینے،یادگار تعمیر کرنے کا اعلان
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شہید کیپٹن حسنین نواز کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ننکانہ میں شہید کیپٹن حسنین نواز کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن ... مزید پڑھیں
فوج کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی،اداروں سے الجھنے کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی،حمزہ شہباز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاست زیادہ دیرنہیں چل سکتی،ملکی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکیااوردہشتگردی پرکافی حدتک قابوپالیاہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ ... مزید پڑھیں
مریم نواز کا این اے 120 کا دورہ،پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقاتیں، حلقے کے مسائل سنے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکا این اے 120 کا دورہ،لیگی کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے حلقے کے دورے کے دوران ایم پی اے ماجد ظہور کے انتخابی ... مزید پڑھیں
توہین عدالت کیس،الیکشن کمیشن کا عمران خان کی گرفتاری کیلئے حکم نامہ اسلام آباد پولیس کومومول،26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کا توہین عدالت کیس میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے حکم نامہ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آبادکو بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ توہین عدالت کیس ... مزید پڑھیں
سول ملٹری تعلقات میں تناﺅ نہیں،اختلاف رائے ہو سکتا ہے : شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں تناو موجود نہیں تاہم اختلاف رائے ہوسکتا ہے ، آرمی چیف کو بھی معیشت پر رائے دینے کا حق حاصل ہے،اچھی بات ہے کہ انہوں نے پبلک فورم پراس حوالے سے بات کی ، اختلاف رائے ہرگھرمیں ہوتا ہے سب کا ... مزید پڑھیں
This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list
All Rights Reserved © Daily Pakistan










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔