Thursday, 18 October 2018

اہم خبریں - Daily Pakistan Newsletter

0 comments

روزنامہ پاکستان نیوزلیٹر - آج کی اہم ترین خبریں

2018-10-18

سلمان رفیق کی طبیعت ناساز، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں ... مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔واضح رہے کہ ... مزید پڑھیں

نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے ایک روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی، نوازشریف کے وکیل ... مزید پڑھیں

پانامہ کے بعد شریف برادران کیلئے نئے مسائل کھڑے ہوگئے ،کے الیکٹرک سے متعلق وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی جرید ے وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے بعد نوازشریف اور شہبازشریف کے لئے نئے مسائل کھڑے ہونے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ابراج گروپ نے کے الیکٹرک کی فروخت میں مدد حاصل کرنے کے لئے شریف برادران کو نوید ملک کے ذریعے دو کروڑ ڈالر کی ... مزید پڑھیں

ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کا اغوا ،جواد ظریف کا پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ ،ایران سے مکمل تعاون کریں گے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی سرحدی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے مغویوں کی تلاش کے لیے متحرک ہیں،ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کی مذموم کارروائی پاک ... مزید پڑھیں

وزیراعظم کے قریبی ساتھی صاحبزادہ جہانگیر کا معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔صاحبزادہ جہانگیر کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن 15 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر صاحبزداہ جہانگیر ... مزید پڑھیں

سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر بلدیات اور رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔نیب ... مزید پڑھیں

تھرکول بجلی منصوبہ ،سپریم کورٹ کا منصوبے کے فرانزک آڈٹ کا حکم،15 روز میں رپورٹ طلب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں تھرکول بجلی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالتی معاون سلمان اکرم راجہ اورشہزادالٰہی نے تجاویزپیش کردیں،عدالت نے آڈیٹرجنرل کوتھرکول گیسی فکیشن منصوبے کے فرانزک آڈٹ کاحکم دیدیااور فرانزک آڈٹ کی رپورٹ 15 ... مزید پڑھیں

" ہم پاکستان میں یہ چیز بنائیں گے تاکہ۔۔"قطر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا ، سب سے بڑا اعلان کر دیا

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر نے پاکستان میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان کر کے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قطر کے سفارت خانے نے وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کو لکھے گئے ایک خط میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کو بتایا کہ قطر کی ... مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان کاملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کوٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کوٹیلی فون کیا۔ دونوں نے ایک ... مزید پڑھیں

This email was sent to mubashar.press.Teeez@blogger.com Unsubscribe from this list

All Rights Reserved © Daily Pakistan

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔